السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
اگر قربانی کی دعا پڑھنا بھول جائے اور بعد میں یاد آئے تو قربانی کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں - 
سائل....مولانا خالد رضا سیتامڑھی بہار 
 
وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ 
الجواب عون الملک الوہاب 
 قربانی میں نیت قربانی بسم اللّٰہ اللّٰہ اکبر پڑھنا ضروری ہے، دعا پڑھنا ضروری نہیں بلکہ مستحب ہے، اسی وجہ سے اگر کسی مسلمان نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا تو کسی نے اس کی اجازت اور قربانی کی دعا پڑھے بغیر اسے ذبح کردیا اور مالک نے گوشت لے لیا، اس سے تاوان نہیں لیا تو قربانی مالک کی طرف ہو گئی، 
 جیساکہ درمختار مع شامی جلد پنجم صفحہ 232 پر ہے ”لو شرها بنية الاضحية فذبحها غيره بلا اذنه فان اخذها مذبوحة و لم يضمنه اجزاته " ۱ھ 
لھذا؛ مالک کی اجازت سے ذابح قربانی کا جانور ذبح کرے اور دعا پڑھنا بھول جائے تو مالک کی طرف سے بلا کراہت قربانی ہوجائے گی، کوئی حرج نہیں - 
(بحوالہ۔۔۔ فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ251)
 کتبہ؛ محمد اختر رضا نوری
بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار