السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور ایک سوال ھے کہ محرم کا چاند دیکھنے کے بعد ۔مچھلی یا گوشت یا کوٸی اور عمدہ چیز کھانا کیسا ھے ۔مکمل جواب عنایت فرماٸیں نوازش ھوگی آپ کی
السائـــل: محمد سرفراز قادری ایم پی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
عوام میں جومشہور ہے کی محرم شریف کے چاند میں گوشت مچھلی نہیں کھاناچاہئے یہ سب جہالت ہے گوشت مچھلی کسی دن بھی منع نہیں سال کےپورے دن کبھی بھی کھائیں سب دن جائز ہے اور گوشت مچھلی ہی نہیں جوچیز حلال ہےوہ سال کےپورے دن کھاناجائز ہے جو یہ سب کہتےہیں وہ جہالت ہے
((فتاوی بریلی شریف صفحہ ۳۰۲))
(اور ایسا ہی ضیاء شریعت جلداول صفحہ ۱۹۱)
واللہ اعلم بالصواب
شرف قلم؛ محمد غیاث الدین قادری دارالعلوم شہیداعـظم دولہاپور انٹیاتھوک بازار گونڈہ
ہمیں فالو کریں