السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہیکہ مرغا تو حضور غوث اعظم کا پسندیدہ غزا ہے تو
اس میں بیماری آ سکتی ہے یا نہیں
سائل... محمد احمد رضا قادری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
برادر من انسان بھی تو اللہ تعالیٰ کا پیارا بندہ ہے کیا اسے بیماری نہیں آتی کیا وہ بیمار نہیں ہوتا یقیناً ہوتا ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ جانوروں کو بھی بیماری کا آنا ممکن ہے,
لہذا صرف حضور غوث پاک علیہ الرحمہ کا ہی مرغا پسندیدہ غزا نہیں بلکہ ہر بزرگان دین کا اور ہمارا بھی پسندیدہ غزا ہے حتیٰ کہ خود نبی کریم ﷺ نے اس کا گوشت پسند فرمایا اور کھایا بھی -
حدیث شریف میں ہے
صحیحین میں ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو مرغی کا گوشت کھاتے دیکھا ہے "
(البخاری صحیح , کتاب الذبائح " جلد سوم "صفحہ نمبر "563)

البتہ یہ جان لینا کافی ہے کہ بیماریاں ہوں یا پریشانیاں ہر مخلوق کو آتی ہے اب اس سے بچنے کے لیئے موجودہ وقت میں بے شمار ذرائع موجود ہیں لہذا بیماریوں کا آنا مکمن ہے تو درستگی بھی ممکن ہے اب ہمیں چاہیۓ کہ ہم جب بھی حلال جانوروں کی خریداری کریں تو ان میں اچھوں کا انتخاب کریں بیماروں کا نہیں یہی ہمیشہ اسلام کا طور وطریق رہا ہے

از قلـم
احقرالعباد محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)