*🕳️شیعہ اپنے کفریات سے توبہ کرے تو شرعی حکم؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ🌼*
*📜سـوال__________↓↓↓* 
حضرت میرا سوال یہ ہے کی جو شیعہ ہیں اگر وہ توبہ کر کے سنی بن جائیں تو کیا اُنکی توبہ قبول ہوگی جواب دلیل کے ساتھ دیں مہربانی ہوگی۔                                                  *✍السائلــــــــــــانضمام الحق گرام  امتارہ   (ہردوئی)*

*📢ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*
*📝الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*  
  ✒️اللہ تعالی نے اس امت کے ہر طبقے پر توبہ کو واجب قرار دیا ہے؛ چاہے ان کا تعلق نیکیوں کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں میں سے ہو، یا درمیانے درجے کے مومنوں میں سے ہو یا حرام کاموں میں ملوث افراد سے ان کا تعلق ہو، اللہ تعالی کا فرمان ہے👇:
  *((وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعاً أَيُّهَا الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ))*
 *((ترجمہ))*👈 اے مومنو! تم سب اللہ کی جانب رجوع کرو، تا کہ تم فلاح پا جاؤ۔[النور: 31]

*ایک اور مقام پر فرمایا:👇*
*((يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا))*
*((ترجمہ))*👈اے ایمان والوں! اللہ کے سامنے صدق دل سے سچی توبہ کرو ۔[التحريم: 8]

☀️اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (اے لوگو! تم اللہ سے توبہ مانگو اور استغفار کیا کرو؛ کیونکہ میں ایک دن میں سو بار توبہ کرتا ہوں) اس حدیث کو امام مسلم: (2702) نے اغر مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔

🍁اللہ سبحانہ و تعالی کی رحمت اور نرمی بندوں پر بہت وسیع ہے، اللہ تعالی کی ذات حلیم ہے اسی لیے اللہ تعالی ہمیں فوری طور پر اپنی پکڑ میں نہیں لیتا، نہ ہی ہم پر عذاب مسلط فرماتا ہے، بلکہ ہمیں مہلت دیتا ہے، اللہ تعالی نے اپنے نبی جناب محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو حکم دیا کہ لوگوں کو اللہ تعالی کی رحمت اور کرم بتلائیں، جیسے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے👇:
  *((قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعاً إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ))*
*(( ترجمہ))*👈آپ لوگوں سے کہہ دیجئے : اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ یقیناً سارے ہی گناہ معاف کر دیتا ہے کیونکہ وہ غفور رحیم ہے [الزمر: 53]

💫اسی طرح اپنے بندوں کے ساتھ شفقت بھرا تعامل کرتے ہوئے فرمایا👇:
 *((أَفَلا يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ))*
 *((ترجمہ))*👈تو کیا وہ اللہ کے سامنے توبہ نہیں کرتے اور اللہ سے بخشش نہیں مانگتے! اللہ تعالی تو نہایت بخشنے والا اور بہت زیادہ مہربان ہے۔[المائدۃ: 74]

*ایک اور مقام پر فرمایا:👇*
*((وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحاً ثُمَّ اهْتَدَى))*
*((ترجمہ))*👈 اور جو شخص توبہ کرے، ایمان لائے، اچھے عمل کرے اور راہ راست پر گامزن رہے تو میں یقیناً اس سے بہت زیادہ درگزر کرنے والا ہوں۔ [طہ: 82]

*ایسے ہی اللہ تعالی کا فرمان ہے👇:*
*((وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ))*
*(( ترجمہ))*👈 جب ان سے کوئی بے حیائی کا کام ہو جائے یا کوئی گناہ کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں فی الواقع اللہ تعالی کے سوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وہ لوگ دیدہ دانستہ کسی برے کام پر نہیں اڑتے ۔ [آل عمران: 135]

*ایک اور مقام پر فرمایا👇*
*((وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءاً أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُوراً رَحِيماً))*
 *((ترجمہ))*👈 جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو اللہ کو بخشنے والا، مہربانی کرنے والا پائے گا۔ [النساء: 110]

💫بلکہ اللہ تعالی نے تو بد ترین شرک اور گھٹیا ترین گناہ کرنے والوں کو بھی توبہ کی دعوت دی، یعنی ان لوگوں کو بھی توبہ کی طرف بلایا جو عیسی علیہ السلام کو -نعوذ باللہ-اللہ کا بیٹا قرار دیتے تھے، اللہ تعالی ظالموں کی اس بات سے منزّہ اور مبرّا ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے👇:
 *((أَفَلا يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ))* 
 *(ترجمہ)*👈 تو کیا وہ اللہ کے سامنے توبہ نہیں کرتے اور اللہ سے بخشش نہیں مانگتے! اللہ تعالی تو نہایت بخشنے والا اور بہت زیادہ مہربان ہے۔ [المائدۃ: 74]

*☘️والل