السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر اوجھڑی ڈالنا ثابت ہے یا نہیں؟ حوالے کی روشنی میں جواب تحریر کریں
 سائل: نسیم احمد رامپور

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں حضور اقدس ﷺ کے پشت مبارک پر حالت نماز میں اونٹ کی اوجھڑی ڈالی گئی
جیسا کہ حضور شارح بخاری فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی قدس سرہ اپنی کتاب بنام فتاویٰ شارح بخاری میں تحریر فرماتے ہیں:
کہ نماز پڑھنے کی حالت میں اوجھڑی ڈالنے کی روایت اکثر کتب حدیث میں مذکور ہے، حتى کہ بخاری شریف میں بھی ہے کہ عین حالت نماز میں حضور اقدسﷺ کی پشت مبارک پر اونٹ کی اوجھڑی خبثاء نے ڈالی۔ ڈالنے والا ایک تھا، ابھارنے والا ابوجہل تھا، سات خبثا تھے جو اس پر خوش ہوئے تھے۔
حضور اقدسﷺ نے نام بہ نام ان کی ہلاکت کی دعا کی اور یہ ساتوں بدر میں مارے گئے۔
(جلداول کتاب العقائد صفحہ۴۱۵)
واللہ اعلم بالصواب

کتبہ؛ محمد گل رضا القادری الرضوی
مقام چتری ضلع سرہا نیپال