السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک مسئلہ عرض ہیکہ
حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے قول کے مطابق سرکارِ غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت کے وقت کتنی کرامتوں کا ظہور ہوا
آپ علمائے کرام تھوڑی رہنمائی فرمادیں عین نوازش ہوگی
سائل: شفاءالدین احمد قادری رضوی
مقام پالاجوری دیوگھر جھارکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
مناقب غوثیہ میں شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ القوی سے منقول ہے کہ سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت کے وقت غیب سے پانچ عظیم الشان کرامتوں کا ظہور ہوا -
1 جس رات آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے اسی رات آپکے والد ماجد حضرت سیدنا ابو صالح رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خواب میں دیکھا کہ سرور کائنات فخر موجودات منبع کمالات باعث تخلیق کائنات احمد مجتبی محمد مصطفیٰ علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیمات بمعہ صحابۂ کرام ائمۃ الھدی اور اولیاء عظام علیہم الرضوان انکے گھر جلوہ افروز ہیں اور ان الفاظ مبارکہ سے انکو خطاب فرمایا اور بشارت سے نوازا " اے ابو صالح! اللہ تعالیٰ نے تمکو ایسا فرزند عطاء فرمایا ہے جو ولی ہے وہ میرا بیٹا ہے وہ میرا اور اللہ کا محبوب ہے اور عنقریب اسکی اولیاء اللہ اور اقطاب میں وہ شان ہوگی جو انبیاء و مرسلین میں میری شان ہے -
2 حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے تو آپ کے شانۂ مبارکہ پر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے قدم مبارک کا نقش موجود تھا جو آپکے ولی کامل ہونیکی دلیل تھا -
4 آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والدین کو اللہ تعالیٰ نے عالم خواب میں بشارت دی کہ جو لڑکا تمہارے ہاں پیدا ہوگا سلطان الاولیاء ہوگا اسکا مخالف گمراہ و بد دین ہوگا -
4 جس رات آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ہوئی اس رات جیلان شریف کی عورتوں کے ہاں جو بچہ پیدا ہوا ان سب کو اللہ کریم نے لڑکا ہی عطاء فرمایا اور ہر نومولود لڑکا اللہ کا ولی بنا -
5 آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ماہ رمضان المبارک میں ہوئی اور پہلے دن ہی سے روزہ رکھا سحری سے لیکر افطاری تک آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ والدہ محترمہ کا دودھ نہ پیتے تھے۔
( سیرت غوث اعظم ص:25/26)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛محمد اسرار احمد نوری بریلوی
خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ الھند
مم
ہمیں فالو کریں