*السلام علیکم و رحمت اللہ تعالٰی و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا تو کیا انسان فرشتوں سے بھی افضل ہےقران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا تو کیا انسان فرشتوں سے بھی افضل ہےقران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا*
_المسفتی؛محمد ابصار رضا_
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*الجـــــوابـــــــــ بعون الملک الوہابـــــــ اللہم ھدایتـــــــ الحق والصوابــــــــ*
*🔰صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ اللہ عزوجل نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس خصوصیت کی واحد وجہ اس سبب سے ہے کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام لباس بشریت میں ہی تشریف لاۓ,*
🔖اب رہی بات کہ کیا انسان فرشتوں سے بھی افضل ہیں تو یاد رکھیں کہ بعض صورتوں میں فرشتے انسانوں سے اور بعض میں انسان فرشتوں سے افضل واعلیٰ ہوتے ہیں,
اس میں تفصیل یہ ہے کہ👇
*🔰انسانوں میں سے رسل , فرشتوں کے رسولوں سے اعلیٰ ہیں, اور فرشتوں کے رسول ہمارے اولیاء کرام سے افضل ہیں, ہمارے اولیاء , عام فرشتوں یعنی غیر رسل سے اعلیٰ ہیں , جبکہ عام ملائکہ ہمارے فساق وفجار سے افضل واعلیٰ ہیں ,*
🏷اور عام مؤمنین میں سے جس میں صفت ملکوتی غالب ہوئی , وہ کروڑوں ملائکہ سے افضل واعلیٰ ہوگا"
_📓(حوالہ"ماخوذ از فتاویٰ رضویہ شریف قدیم"جلد نہم"صفحہ نمبر"72)_
ھذا ما سنح لی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
*⭕ــــــــــــــــــــــــــــ⭕ــــــــــــــــــــــــــ⭕*
*✍🏻از قــــلم حضــــرت عـــــلامہ ومــــولانا مفـــــتی محــــمد آفتــــاب عـــــالم رحمــــتی مصــــباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)
*مؤرخہ؛۲۲\۲\۱۴۴۱ھـ*
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ
*✔الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*زیر اہتمام وانصرام حضرت علامہ ومولٰینا محمدآفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں