*🕳نماز فجر قضا کرنے والے امام کی اقتدا کا حکم ؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*🕯ســـــوال👇*
حضورمسلسل نماز فجر چھوڑنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے اگر کسی کے پاس یہ والی پوسٹ ہو تو ارسال فرمائیں برائے مہربانی"
*سائل......محمد خالد رضا خطیبی*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
جو شخص قصداً ایک وقت کی نماز چھوڑ دے وہ فاسق ہے ,
بہارے شریعت میں ہے 👇
اور جو قصداً چھوڑ دے اگرچہ ایک ہی وقت کی وہ فاسق ہے ,
*📗(بہار شریعت "جلد سوم "صفحہ نمبر "10)*
جب ایک وقت کی نماز قصداً بلا وجہ شرعی چھوڑنے والا فاسق ہے تو جو ترک نماز کا عادی ہو وہ بدرجہ اولیٰ فاسق وفاجر مجرم وگنہگار اور مستحق غضب جبار ہے اسے امام بنانا ناجائز ہے اور اس کی اقتدا میں پڑھی گئی نماز مکروہ تحریمی ہے, جسکا لوٹانا واجب ہے,
علامہ ابن عابدین شامی علیہ قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں 👇
*(مشی فی شرح المنیۃ علی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم"اھ)*
*📕(الدر المختار "جلد اول" صفحہ نمبر" 376)*
صورت مذکورہ میں اگر واقعی امام مسلسل نمازوں کے چھوڑنے یا قضا کرنے کا عادی ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا ناجائز اور پڑھی ہوئی نماز کا لوٹانا واجب ہے , ایسا ہی فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے -
*📔(بحوالہ" فتاویٰ علیمیہ "جلد اول "صفحہ نمبر "168)*
اور فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے 👇
مسلسل فجر کی نماز قضا کرنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے یعنی اس کی اقتدا میں پڑھی گئی نماز کا دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا ,
در مختار مع شامی میں ہے 👇
*(کل صلاۃ ادیت مع کراھۃ التحرم تجب اعادتھا "اھ)*
*📕(الدر المختار مع شامی " جلد اول صفحہ نمبر " 337)*
*📗(بحوالہ" فتاویٰ فقیہ ملت" جلد اول" صفحہ نمبر" 122)*
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خاکسار محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
*مورخہ:15/02/2020*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 7860124553*
ماشاء الله بہت مفصل و مدلل جواب
الله تعالیٰ شاد وآباد رکھے
آمین
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محــــمد معصــوم رضا نوری*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*منجانب:منتظمین محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ محمد مکّی رضا خان قادری نظامی مہسوتھوی سیتامڑھی(بہار)*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں