*🕳️بیوی سے جماع کے بعد غسل کیا اب منی کا کچھ حصہ(بلاشہوت) باہر آیا تو کیا دوبارہ غسل واجب ہے؟🕳️*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🥏السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🥏*
*📜سوال_________↓↓↓*
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ زید نے اپنی عورت کے ساتھ ہمبستری کی اور فوراً جا کر غسل کر لیا زید بول رہا ہے کہ غسل کرنے کے بعد میرے مقام سے کچھ نکل رہا تھا یہ منی تھا یا مزی اسے نہیں پتہ کیا زید غسل پھر سے کرے
جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی آپ حضرات کی" *✒️سائل..... محمد حیات قالین آبادی💫*
*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🥏وعلیکم السلام ورحمةالله وبرکاتہ🥏*
*✅الجواب بعون المک الوہاب👇*
📝بیوی سے ہمبستری کے فوراً بعد اگر غسل کر لیا تو اب اس پر دوبارہ غسل فرض ہونے نہ ہونے کی دو صورتیں ہیں
*(۱)* جماع سے فارغ ہونے کے بعد اگر پیشاب کرنے سے پہلے یا سونے،یا چالیس قدم چلنے سے پہلے غسل کر لیا اب بقیہ منی خارج ہوئی تو اس صورت میں دوبارہ غسل واجب ہوگا کہ یہ اسی منی کا حصہ ہے جو اپنے محل سے شہوت کے ساتھ جدا ہوئی تھی اور اس غسل سے اگر کوئی نماز پڑھی تھی تو وہ ہوگئی اب اسکی اعادہ کی حاجت نہیں-
*(۲)* اور اگر چالیس قدم چلنے یا پیشاب کرنے یا سونے کے بعد غسل کیا اسکے بعد منی بلا شہوت نکلی تو اب اس پر غسل ضروری نہیں اور اسکو پہلی منی کا حصہ نہیں سمجھا جائیگا البتہ وضو ضرور جاتا رہیگا
بہار میں ہے اگر مَنی کچھ نکلی اور قبل پیشاب کرنے یا سونے یا چالیس قدم چلنے کے نہا لیا اور نماز پڑھ لی اب بقیہ مَنی خارِج ہوئی تو غُسل کرے کہ یہ اسی مَنی کا حصہ ہے جو اپنے مَحل سے شَہوت کے ساتھ جدا ہوئی تھی اور پہلے جو نماز پڑھی تھی ہو گئی اس کے اعادہ کی حاجت نہیں اور اگر چالیس قدم چلنے یا پیشاب کرنے یا سونے کے بعد غُسل کیا پھر مَنی بلا شَہوت نکلی تو غُسل ضروری نہیں اور یہ پہلی کابقیّہ نہیں کہی جائے گی۔
*📔بہار شریعت،ج۱،ح۲،ص۳۸ مطبوعہ المجمع المصباحی مبارک پور اعظم گڑھ یوپی*
لہٰذا شخص مذکور مذکورہ احکام کے میں جو نافذ ہوتا ہے اس پر عمل کرے"
*🌻واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🌻*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*✍️کتبــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمـد امجــد علی نعیمـی صاحب قبلـہ مد ظلہ العالی والنورانی رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند*
*رابطہ نمبـر 👇*
*📲+91 8474945228*
*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🗓️مؤرخہ: ۲ رجب المرجب ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7860124553*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553*
*📲+91 7237805032*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*
ہمیں فالو کریں