*🕳️مذاقًا جھوٹ بولنا اور اس کی سزا عندالشرع کیا ہے؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(💓)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ(💓)*
*📜سـوال__________↓↓↓*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مزاق میں جھوٹ بولنا کیسا اور بولنے کی سزا کیا ہوتی ہے۔۔؟جواب عطا ہو مع حوالہ
*✒️سائل......محمد..... عمران رضا*
*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(💓)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(💓)*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
📝جھوٹ بولنا ہر حال میں ناجائز ہے چاہے مذاقًا بولا جائے یا بچوں کو ڈرانے کے لیۓ بولا جائے ہر حال میں ناجائز ہے کچھ جائز کی صورتیں ہیں مگر سوال مذکور میں اس کا ذکر نہیں ہے ,
🖍️علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے کہ جھوٹ جیسی بری عادتوں سے زندگی بھر بچتا رہے بہت سے ماں باپ بچوں کو چپ کرانے کے لیۓ ڈرانے کے طور پر کہدیا کرتے ہیں کہ چپ رہو گھر میں ماؤں بیٹھا ہے یا چپ رہو صندوق میں لڈو رکھے ہوئے ہیں تم رؤوگے تو سب لڈو دھول مٹی ہو جائے گا تو خوب سمجھ لو کہ یہ سب بھی جھوٹ ہی ہے اس قسم کی بولیاں بول کر ماں باپ گناہ کبیرہ کرتے رہتے ہیں اور اس قسم کی باتوں کو لوگ جھوٹ نہیں سمجھتے حالانکہ یقیناً ہر وہ بات جو واقعہ کے خلاف ہو وہ جھوٹ ہے اور ہر جھوٹ حرام ہے خواہ بچے سے جھوٹی بات کہو یا کہ بڑے آدمی سے جھوٹی بات کہو یا جانور سے جھوٹ بہرحال جھوٹ ہے اور جھوٹ حرام ہے مذکورہ بالا تحریر سے روز روشن کی طرح عیاں ہوگیا کہ مذاقا بھی جھوٹ بولنا حرام اور اشد حرام ہے اب جھوٹوں کے لیے کیا وعیدیں ہیں وہ حدیث کی روشنی میں سماعت کیجئے
🔑اسلام نے جھوٹ سے بچنے کی بہت تاکید کی
*قرآن مجید* میں بہت مواقع پر اس کی مذمّت فرمائی اور جھوٹ بولنے والوں پر خدا کی لعنت آئی حدیثوں میں بھی اس کی برائی ذکر کی گئ اس کے متعلق بعض احادیث ذکر کی جاتی ہے
*حدیث (اول)👈* صحیح البخاری وصحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں صدق کو لازم کرلو کیونکہ سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے آدمی برابر سچ بولتا رہتا ہے اور سچ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ رب العزت کے نزدیک صدیق لکھ دیا جاتا ہےاورجھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فجور جہنم کا راستہ دکھاتا ہے اور آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ رب العالمین کے نزدیک کذاب لکھ دیا جاتا ہے
*حدیث (ثانی)*👈 امام احمد نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بندہ پورا مؤمن نہیں ہوتا جب تک مذاق میں بھی جھوٹ کو نہ چھوڑے
*حدیث (ثالث)👈* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہلاکت ہے اس کے لیۓ جو بات کرتا ہے اور لوگوں کو ہنسانے کے لیۓ جھوٹ بولتا ہے اس کے لیۓ ہلاکت ہے اس کے لیۓ ہلاکت ہے
📌ان احادیث مبارکہ سے جھوٹ بولنے والوں کے لیۓ جو وعیدات نازل ہوئی ہے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ہر قسم کی جھوٹ سے پرہیز لازمی ہے
اللہ رب العزت تمام مسلمانوں کو جھوٹ سے بچنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین🤲
*(📔حوالہ"جنتی زیور صفحہ نمبر" 91 تا 92 )*
*♦️واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب♦️*
*♦️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب♦️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت علامہ ومولانا محمد مجاہد الاسلام برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خطیب وامام جامع مسجد جئےنگر کوڈرما جھارکھنڈ الھند ساکن مسوریا بانکا بہار الھند*
*📞رابطـہ نمبـر👇*
*📲+919 801425026*
*📲+91 9939033234*
*🌹ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب🌹*
*✅الجواب صحیح فقط محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
*رابطہ نمبر👇*
*https://wa.me/+917860124553*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۲۱)رجب المرجب ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں?
ہمیں فالو کریں