*🕳مسجد میں کرسی پر باجماعت نماز پڑھنا کیسا ہے , نیز کرسی درمیان صف لگا سکتے ہیں ؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

*🕯ســـــوال👇*
اگر  کوئی شخص کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے تو کیا وہ کسی بھی صف میں نماز پڑھ سکتا ہے جیسا کہ صف کے بیچ میں 
یا سب سے کنارے میں اگر بیچ میں بیٹھ کر نماز پڑھا تو اس کے لئے کیا حکم ہے, 
حضرت جواب عنائت فرمائیں  آپ کی بہت مہربانی ہوگی"
*سائل........... ۔فیروز ۔پٹمپور*

*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

*📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
اگر کسی کو عذر ایسا ہو کہ وہ قیام اور رکوع وسجود پر قادر نہیں ہے تو وہ معذور ہے اور اسے عذر کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے اور اشارہ سے رکوع وسجود کرنے کی اجازت ہے -

فتاویٰ ہندیہ میں ہے 👇
*(وان عجز عن عن القیام والرکوع والسجود وقدر علی القعود یصلی قاعدا بایماء ویجعل السجود اخفض من الرکوع کذافی فتاویٰ قاضی خان")*

*📕(فتاویٰ ہندیہ "الباب الرابع عشر فی صلاۃ المریض" جلد اول" صفحہ نمبر "136)*

اب رہی بات کہ معذور اپنی کرسی صف میں کہاں لگاۓ درمیان یا کنارے یا اور اگر بیچ میں لگا کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے,  
تو یاد رکھیں فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے کرسی کو حتی الامکان صف سے متصل کنارے پر لگائیں , تاہم اگر کنارے پر لگانا ممکن نہ ہو مثلاً یہ کہ ایک صف بھی مکمل نہ ہوئ یا دوسری صف کے وسط میں کچھ لوگ تھے اس وقت یہ آیا تو اب چونکہ کنارے کنارے لگانے پر قطع صف ہوگی اس لئے کنارے نہ لگا کر بیچ ہی میں لگائیں لیکن خیال رہے کہ کرسی ایسی ہو جو زیادہ جگہ نہ گھیرے "

*📗( بحوالہ"فتاویٰ مرکز تربیت افتاء"جلد اول "صفحہ نمبر "125)*

*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب* 
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خاکسار محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
*مورخہ:15/02/2020*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
 رابطہ نمبر 👇
*📲+91 7860124553*

*✔الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی*
،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*منجانب:منتظمین محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ محمد مکّی رضا خان قادری نظامی مہسوتھوی سیتامڑھی(بہار)*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*