*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*

*📜سـوال_________↓↓↓* 
علماء کرام رہنمائی فرمائیں کہ اگر بیوی مہر معاف کرتی ہے تو جو نکاح کے وقت گواہ موجود تھے انکا بھی ہونا ضروری ہے؟
یااور لوگوں کا یا ایسے ہی معاف ہوجائےگا۔جواب جہاد عنایت فرمائیں نوازش ہو گی ۔
*✒️سائل... محمد نظام الدین رضوی💫*

*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
📝مہر عورت کا حق ہے اگر اس نے بخوشی اپنا حق معاف کردیا تو معاف ہو گیا - اس کے باوجود وہ اس کا مطالبہ کرتی ہے تو اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ اس نے بخوشی معاف نہیں کیا تھا لہذا اب دوبارہ مطالبہ کا حق اس کا محفوظ ہے ,
📌البتہ مہر عورت کا حق ہے تو وہ اپنا حق معاف کر سکتی ہے اگرچہ گواہ موجود نہ ہوں - یا کسی کو گواہ نہ کیا ہو, لہذا اختلاف کی صورت میں بغیر گواہوں کے , شوہر کا یہ دعویٰ قبول نہ ہوگا کہ عورت مہر معاف کر چکی ہے جبکہ عورت منکر ہو - یوں ہی مرد یہ دعویٰ کرے کہ میں مہر ادا کر چکا ہوں تو گواہوں کے بغیر یہ دعویٰ مسموع نہ ہوگا جبکہ عورت کو انکار ہو - لہذا گواہوں کے سامنے دینا ضروری نہیں - البتہ اختلاف کی صورت میں گواہوں کی ضرورت ہوگی , ورنہ نہیں "
*(📔ماخذ احسن الفتاویٰ المعروف فتاویٰ خلیلیہ "جلد دوم " صفحہ نمبر "97)*

📖تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ مہر عورت کا اپنا حق ہے معاف کرنے سے معاف ہوجاۓ گا اگرچہ گواہ موجود نہ ہوں- لہذا یہ ضروری نہیں کہ نکاح کے وقت جو گواہ موجود تھے انکا بھی وہاں ہونا ضروری ہے البتہ اگر اختلاف کی صورت ہو تو شاہدین ضروری ہیں اس میں یہ قید نہیں کہ نکاح والے ہی ہوں, کوئی اور بھی ہو سکتا ہے "

*🍃واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍃* 
*🍃المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍃*
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم* 
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: ۱۷ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*