*🕹️شوہر پہ بیوی کا حق,نیز بیوی کو بلاوجہ مارنے کا شرعی حکم؟🕹️*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🥏السلام علیکم ورحمتہ اللہ  وبرکاتہ🥏*                                               
*📜ســوال_________↓↓↓*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اپنی بیوی کو بے وجہ مارتا ہے ۔اس وجہ سے اس کی بیوی اس سے طلاق مانگتی ہے لیکن وہ اس کو طلاق دیتا نہیں ہے.. تو ایسی صورت میں عورت کیا کرے... جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی "
*✒️ناچیز محمد واصف رضا فیضی نواب گنج(بریلی شریف)*

*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🥏وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🥏*

*✅الجواب بعون الملک الوھاب👇* 
ہمارا دین مذہب اسلام نے شوہر اور بیویوں کے بہت سارے حقوق بیان کیئے ہر ایک کو اپنے اپنے حق کی ادائیگی ضروری ہے      رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی شخص اپنی عورت کو نہ مارے جیسے غلام کو مارتا ہے پھر دوسرے وقت اس سے مجامعت کرے گا۔‘‘ 

*دوسری روایت میں  ہے، 👇*
’’ کہ عورت کو غلام کی طرح مارنے کا قصد کرتا ہے (یعنی ایسا نہ کرے) کہ شاید دوسرے وقت اسے اپنا ہم خواب کرے۔‘‘ یعنی زوجیت کے تعلقات اس قسم کے ہیں کہ ہر ایک کو دوسرے کی حاجت اور باہم ایسے مراسم کہ ان کو چھوڑنا دشوار لہٰذا جو ان باتوں کا خیال کرے گا مارنے کا ہرگز قصد نہ کرے گا۔ 
*📔بہار شریعت, ص 104*

 مذکورہ بالا احادیث کی روشنی سے ثابت ہوتا ہے کہ جس طرح سے اللہ تبارک وتعالی نے بیوی کے لیئے شوہر کاحق رکھا ہے یوں ہی شوہر کے لیئے بھی بیوی کے بہت سارے حقوق ہیں اگر اسنے ان حقوق کو ادا نہ کیا تو وہ اللہ کے غضب میں گرفتار ہوگا شخص مذکور اپنی بیوی کو بلاوجہ مارنے کے سبب حقوق العباد میں گرفتار ہے  ہمارے اسلام نے طلاق کو اسی لیئے رکھا کہ اگر دونوں کے دل کسی طرح نہ ملتے ہوں زندگی دشوار ہوگئ ہو تو طلاق کے ذریعہ ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اب اس صورت میں ایک  تو حق زوجیت ادا نہ کرنا جرم دوسرے بلاوجہ مارنا اور طلاق نہ دینے پر اڑے رہنا ظلم بالاۓ ظلم ہے اگر انکے درمیان اتفاق کرانا ممکن ہو تو اتفاق ہی کرایا جائے  ورنہ شخص مذکور سے  عورت کو طلاق لے کر پیچھا چھڑانے میں کوئ حرج نہیں ہے.

*🌻واللہ اعلم بالصواب🌻* 
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*✍️کتبــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد* *قمـرالرضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم چمن فاطمہ پیلی بھیت شریف*
*رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 9548487936*

*✅✅الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد صاحب جان رضا حشمتی اختری ارشدی عفی عنہ گورکھپور کشی نگر یوپی الھنـــــــــــــــــــــد🇮🇳*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🗓️مؤرخہ: ۱ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7860124553*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*💙محفل غلامان مصطفی ﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553*
*📲+91 7237805032*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*