سوال اللہ کے نزدیک سب سے افضل ترین عبادت کون کون سی ہے ؟
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی"
سائل: محمد یٰسین القادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
سب سے افضل ترین عبادتیں کے تعلق
صحیح بخاری ومسلم میں ہے کہ
حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی آللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا
اعمال میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کیا ہے؟
فرمایا وقت کے اندر ' نماز "
میں نے عرض کی پھر کیا ؟
فرمایا ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا '
میں نے عرض کی پھر کیا ؟
فرمایا راہ خدا میں جہاد
(بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ نمبر 5 )
صحیح بخاری ومسلم میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے
اس امرکی شہادت دینا کہ
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خاص بندے اور رسول ہیں _ اور
۲ نماز قائم کرنا اور
۳ زکوٰۃ دینا اور
۴حج کرنا اور
۵ ماہ رمضان کا روزہ رکھنا
(ایضاً صفحہ نمبر 4)
حاکم نے اپنی تاریخ میں ام المومنین صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی
حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
اللہ عزوجل فرماتا ہے
اگر وقت میں نماز قائم رکھے تومیرے بندے کا میرے ذمہ کرم پر عہد ہےکہ اسے عذاب نہ دوں
اور بے حساب جنت میں داخل کردوں
ایمان و تصحیح عقائد مطابق مذہب اہل سنت وجماعت کے بعد
نماز تمام فرائض میں نہایت اہم واعظم ہے
ہر مکلف یعنی عاقل بالغ پر نماز فرض عین ہے اس کی فرضیت کا منکر کافر
اور جو قصداً چھوڑے اگر چہ ایک ہی وقت کی وہ فاسق ہے
(ایضاً صفحہ نمبر 9)
تمام عبادتوں میں سب سے افضل عبادت نماز ہے اور تمام فرضوں میں سب سے اہم فرض نماز ہے
واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم
کتبہ؛ محمد مشتاق احمد قادری رضوی
ہمیں فالو کریں