*🕳️پانچ وقت کی نمازوں کا ذکر قرآن مجید سے ثابت ہے؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*

*📜سـوال_________↓↓↓* 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا پانچ وقت نماز کا ذکر قرآن مجید سے یا کسی آیت کی تفسیر سےثابت ہے دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
*💫سائل محمد فیضان (بہرائچ شریف*

*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*

*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
 نماز پڑھنے کا حکم ضرور ہے ، اور اوقات نماز کا ذکر بھی مختلف مواقع پر قرآن کریم میں مختلف انداز سے کیا گیا ہے، جیسے کہ: فجر، مغرب اور عشاء کی نماز کا حکم ـ👇 
*(سورۃ ہود آیت  ۱۱۴ میں:)*

🌹"اور آپ دن کے دونوں کناروں میں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجیۓ۔ بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔ یہ نصیحت قبول کرنے والوں کے لیۓ نصیحت ہے۔
نماز فجر اور عشاء‌ کی تعلیم وحکم ـ👇
*(سورۃ النور  آیت ۵۸ میں:)* 

🖍️اے ایمان والو! چاہیۓ  کہ تمہارے زیردست (غلام اور باندیاں) اور تمہارے ہی وہ بچے جو (ابھی) جوان نہیں ہوئے (تمہارے پاس آنے کے لیۓ) تین مواقع پر تم سے اجازت لیا کریں: (ایک) نمازِ فجر سے پہلے اور (دوسرے) دوپہر کے وقت جب تم (آرام کے لیۓ) کپڑے اتارتے ہو اور (تیسرے) نمازِ عشاء کے بعد (جب تم خواب گاہوں میں چلے جاتے ہو)، (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے کے ہیں، ان (اوقات) کے علاوہ نہ تم پر کوئی گناہ ہے اور نہ ان پر، (کیوں کہ بقیہ اوقات میں وہ) تمہارے ہاں کثرت کے ساتھ ایک دوسرے کے پاس آتے جاتے رہتے ہیں، اسی طرح اللہ تمہارے لیۓ آیتیں واضح فرماتا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا حکمت والا ہے۔"پانچوں نمازوں کی تعلیم اور حکم ـ👇
*(سورۃ الاسراء آیت ۷۸ میں:")* 

 🔑آپ سورج ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک (ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی) نماز قائم فرمایا کریں اور نمازِ فجر کا قرآن پڑھنا بھی (لازم کر لیں)، بیشک نمازِ فجر کے قرآن میں (فرشتوں کی) حاضری ہوتی ہے (اور حضوری بھی نصیب ہوتی ہے)"۔ظہر اور عصر کی نماز کی تعلیم اور اس کاحکم👇
*(سورۃ الروم آیت   ۱۸  میں:)*

💫"اور ساری تعریفیں آسمانوں اور زمین میں اسی کے لیۓ ہیں اور (تم تسبیح کیا کرو) سہ پہر کو بھی (یعنی عصر کے وقت) اور جب تم دوپہر کرو (یعنی ظہر کے وقت)"۔عصر کی نماز کی تعلیم اور اس کا حکم 
*(📔سورۃ البقرۃ آیت ۲۳۸ میں:"*) 

🌾سب نمازوں کی محافظت کیا کرو اور بالخصوص درمیانی نماز کی، اور ﷲ کے حضور سراپا ادب و نیاز بن کر قیام کیا کرو۔"
📌 ان تمام آیات میں نمازوں کے اوقات کے صبح و شام کے اوقات میں پھیلے ہونے کی طرف اشارہ ہے،جس طرز اور انداز میں تین نمازوں کا ذکر ہے اسی طرز میں بقیہ دو کابھی ذکرہے؛ اس لیۓ اگر قرآن کریم سے تین نمازوں کا ثبوت تسلیم ہے تو لامحالہ بقیہ دو کا بھی تسلیم کرنا ہوگا۔ 

*🍃واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍃* 
*🍃المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍃*
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم* 
*حضرت علامہ ومولانا محمد مشـاہد رضـا قـادری رضـوی دارالعــــلوم شہیــد اعــظم دولـھا پــور انٹیــــاتھــوک بــازار ضلـــــع گــونـــڈہ رابطــــــــــہ؛👇*
*📲+91 7311172696*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۱۹)رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553*
*📲+91 7237805032*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*