السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیکڑا کھانا کیسا ہے حرام ہے یا مکروہ؟ جزک اللّٰہ تبارک و تعالیٰ خیرا کثیرا فی الدارین 
 سائل.... محمّد عمیر رضا 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
صورت مسئولہ میں کیکڑا کا کھانا حرام ہے فتاوی عالمگیری میں ہے پانی کے ہر جانور کا کھانا حرام ہے سواۓ مچھلی کے کہ اس کا کھانا حلال ہے (فتاوی عالمگیری جلد ۵ ص ۲۸۹)
 ملک العلماء امام علاؤالدین ابوبکر بن مسعودی کاسانی قدس سرہ القوی فرماتے ہیں کہ ارشاد ربانی ہے یحرم علیهم الخبئِث ؛ اور گندی چیزیں ان پر حرام کرے گا (الالقران الکریم پارہ ۹ سورہ الاعراف ۱۵۷
 بدائع الصنائع میں ہے مینڈک کیکڑا اور سانپ وغیرہ خبائث (گندی چیزوں) میں سے ہے (بدائع الصنائع جلد ۴ ص ۱۴۴) سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ القوی فرماتے ہیں کہ سرطان یعنی(کیکڑا ) کا کھانا حرام ہے" (فتاوی رضویہ شریف جلد ۲۴ ص ۴۳) 
(مچھلی کے عجائبات ص ۴۲ تا ۴۳)
 واللہ تبارک وتعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ؛ محمد سلطان رضا شمسی 
خادم کشمیری جامع مسجد کاٹھمانڈوں نیپال 

 منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ