☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
_📜🌺 الســـــــــوال🌺_
*زید ایک امام ہے اور جہاں پر وہ امامت کرتا ہے وہاں سنی کے گھر وہابی کی بارات آئی اور زید نے نکاح پڑھا دیا اس کے بعد زید سے کہا کہ وہ تو وہابی تھا تو زید نے کہاں کہ میں نے اس کو ساتوں کلمہ پڑھا کر نکاح پڑھایا ہے اب سوال یہ ہے کہ کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے*
*یا نہیں اگر صحیح نہیں تو زید پر کیا حکم ہوگا اور اس لڑکی یا لڑکی والے پر کیا حکم ہوگا*
*جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں"*
*☘سائل:>محمد ندیم رضا نوری گجرولہ☘*
*_◆ـــــــــــــــــــــ(☄☄☄)ــــــــــــــــــــــ◆_* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*
_*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*دیوبندی اپنے کفریات قطعیہ مندرجہ حفظ الایمان صفحہ ٨ تحذیر الناس صفحہ ٣'١٤'٢٨ براہین قاطعہ کی بنیاد پر بمطابق فتاویٰ حسام الحرمین و الصوارم الہندیہ کافر و مرتد ہیں*
*اور مرتد کا نکاح ہرگز کسی سے نہیں ہوسکتا*
_فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد اول میں ہے👇_
*لایجوز للمرتد ان یتجوز مرتدۃ ولامسلمۃ ولاکافرۃ اصلیہ وکذالک لایجوز نکاح المرتدۃ مع احد کذا فی المبسوط*
_یعنی مرتد کا نکاح کافرہ اصلیہ مرتدہ اور مسلمہ کسی سے جائز نہیں_
*اور مرتدہ کا نکاح کسی سے جائز نہیں ایسا ہی مبسوط میں ہے*
*لھذا دیوبندی لڑکے کا نکاح سنی لڑکی سے ہرگز نہیں ہوا*
*اگرچہ کلمہ پڑھانے کے بعد نکاح پڑھایا گیا ہے اس لیے کہ دیوبندی تو کلمہ پڑھتا ہی رہتا ہے ۔ خلاصہ یہ کے دیوبندی کو کلمہ پڑھا کر اس سے نکاح پڑھادینا شیطانی فریب ہے*
*اور ہرگز جائز نہیں*
*🖍البتہ اگر وہ دیوبندیت سے توبہ کرلے اور دیوبندی پیشواؤں کو کافر ومرتد کہے اور سنی صحیح العقیدہ ہونے کا اقرار کرے تو اسکے بعد ایک زمانہ دراز تک اسے چھوڑ دیں اور اسکے احوال پر گہری نظر رکھیں*
*جب پورا یقین ہوجائے وہ سنی صحیح العقیدہ ہوگیا نیاز وفاتحہ کرتاہے اور دیوبندیوں سے میل جول نہیں رکھتا تمام باطل فرقوں سے نفرت کرتاہے*
*تب اسکا نکاح سنی لڑکی سے جائز ہوگا*
_فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد سوم میں ہے👇_
*الفاسق اذاتاب لاتقبل شہادته مالم یعض علیه زمان یظہر علیه اثر التوبۃ*
*🖍لہذا دیوبندی جانتے کلمہ پڑھا کر نکاح پڑھانے کے سبب امام مذکور سخت گنہگار وفاسق ہے*
*اس پر لازم ہے اعلانیہ توبہ و استغفار کرے اور نکاح مذکور کے باطل ہونے کا اعلان کرے اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے اگر وہ ایسا نہ کرے توسب لوگ اسکا بائیکاٹ کریں*
*اور امام مذکور کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں کہ پڑھنی گناہ جو پڑھلی اسکا دوہرانا واجب ہے*
_فتاویٰ شامی میں ہے👇_
*الفاسق کالمتبدع تکرہ امامته بکل حال بل مشی فی الشرح المنیۃ علی ان کراه تقدیمه کراھۃ تحریم*
*اور زید کا یہ کہنا ہرگز درست نہیں کہ ساتوں کلمہ پڑھا کر نکاح پڑھا دیجیے بعد میں سنی رہے یا دیوبندی اس لیے کہ فتویٰ دینا مفتی کا کام ہے جاہل کا نہیں حدیث شریف میں ہے جو بغیر علم فتویٰ دے اس پر آسمان و زمین کے فرشتوں کی لعنت ہے*
*📋لہذا غلط مسلہ بتانے کے سبب زید سخت گنہگار ہے اعلانیہ توبہ و استغفار کرے اور آئیندہ غلط مسلہ بتانے کی جرات نہ کرے*
*(📚👉 فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ ٤٤١)*
*واللہ اعلم بالصواب*
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*✍ از قــلـــم حـضــرت عــلامـہ و مــولانـا محمــــد امــیــن قــادری رضـــوی صـاحب قــبلــــہ مـد ظـلـہ الـعـالـی والـنـــورانــــی*
*خــادم بارگاہ حـــضــور صــدرالافــاضـل دارالعــلـــوم جـامعــہ نـعــیـمــیــہ مـــرادابـــاد یــــوپـــی (الـھـنــد)*
*ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ و جامع و تحقیق جواب ہے*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*بــتاریـخ( 30)دسمبر (2019)عــیــســوی🕋*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🖥المـــــرتـــــب🖥*
*🌹رضـــــی احـــــمـــــد قـــــادری سیـــــتـــــا مـــــڑھــی
*•─────────────────────•*
ہمیں فالو کریں