*💞طلباء مدارس کے موقوفہ مال کو ناظم وکمیٹی کے لئے استعمال کرنا کیساہے ؟💞*
*★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆*
مزیدمسائل جاننے کےلئےٹلیگرام جوائن کریں⇩
https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup
*السلام عليكم ورحمتہ الله تعالٰی وبرکاتہ سوال یہ ہے کہ جو کوئی سامان مدرسوں میں طالب علم کے لئے ہے کیا وہ مدرسے کے ناظم اور پرنسپل ومدرسین لے کر چلے جاتے ہیں اپنے کام کے لئے شریعت میں کیا حکم ہے اس کا ؟ جواب عنایت فرمائیں*
_◆المستفتی؛ محمد رئیس رضوی بلاس پور چھتیس گڑھ_
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالٰی تعالیٰ وبرکاتہ الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب اللہم ھدایت الحق والصواب*
*🔰صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ مدرسہ کا سامان کسی شخص کا اپنے گھر لے جاکر استعمال کرنا حرام وگناہ ہے , وجہ یہ ہے کہ مدرسہ کا سامان کسی نے وقف کی ہے یا مدرسہ میں دیۓ گۓ چندے سے خریدا گیا ہے تو بھی وہ وقف ہی ہے اور وقف کا حکم یہ ہے کہ واقف نے جس غرض کے لئے اسے وقف کیا ہے یا جس مقصد کے لۓ سامان دیا ہے یا اس کی رقم سے خریدی گئی ہے اسی مقصد میں صرف کرنا واجب ہے اس کے علاوہ کسی مقصد میں صرف کرنا جائز نہیں اور اس کی غرض عرفاً ظاہر ہے کہ مدرسہ کے اساتذہ وطلبہ وغیرہ مدرسہ میں استعمال کریں , لھذا مدرسہ کا کوئی بھی سامان جو مدرسہ کے استعمال کے لئے خریدا گیا ہے یا کسی نے وقف کیا ہے مدرسہ کا کوئی مدرس یا ناظم چھٹی کے دنوں میں یا کسی بھی دن اپنے استعمال کے لئے گھر نہیں لے جاسکتا,*
_🏷اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ استعمال مذکور حرام ہے چندہ دہندہ کرے یا کوئی , مال وقف خود واقف کو حرام ہے کہ اپنے صرف میں لاۓ یہاں تک کہ اگر نفس وقف غیر اہلی میں اسنے شرط کرلی ہو کہ اپنی حیات تک میں اپنے صرف میں لا سکوں گا تو شرط باطل ہے اور تصرف حرام ,_
_📗(فتاویٰ خلاصہ" جلد دوم" صفحہ نمبر "570)_
*(رجل جعل فرسہ للسبیل علی ان یمسکہ مادام حیاان امسکہ للجھادلہ ذٰلک لانہ لولم یشترط کان لہ ذٰلک لان لجاعل السبیل ان یجاھد علیہ وان اراد ان یتفع بہ فی غیر ذٰلک لم یکن لہ ذٰلک وصح جعلہ للسبیل "اھ)*
_📘(فتاویٰ رضویہ شریف"جلد 6 " صفحہ نمبر "454)_
*🏷اور فقہا فرماتے ہیں کہ ایک مسجد کی چیز دوسری مسجد یا عیدگاہ میں عاریت دینا ناجائز ہے جیسا کہ فتاویٰ ھندیہ میں ہے یوں ہی ایک مدرسہ کی چیز دوسرے مدرسہ میں عاریت دینا ناجائز ہے کہ یہ بھی وقف کا بے جا استعمال ہے تو اپنے گھر لے جاکر استعمال کرنا بدرجہ اولیٰ ناجائز ہوگا "*
ھذا ماسنح لی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
*⭕ــــــــــــــــــــــــــــ⭕ــــــــــــــــــــــــــ⭕*
*✍🏻از قلــم حــضرت عــلامہ ومــولانــا مفــتی محمــد آفتــاب عــالم رحمــتی مصــباحی ارشــدی دہلوی صاحب قبلہ خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ) رابطہ نمبر 👇*
📲+91 78601 24553
*مؤرخہ۲۶/۴/۱۴۱۴ھـ*
*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*منجـــانب؛محفـــل غــلامــــان مصـــطفٰے صلی اللہ تعــــالٰی علـــــیہ وسلم گـــــــروپ*
*زیر اہتمام وانصرام حضرت علامہ ومولٰینا محمدآفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ*
گروپ میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں⇩
☏+91 78601 24553
*.....................................................*
*🖨ناشـــــــــــــــــــــــر*
*منتظمین محفل غلامان مصطفٰےﷺ گـــروپ*
ہمیں فالو کریں