*السلام علیکم و رحمت اللہ تعالی و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا تو کیا انسان فرشتوں سے بھی افضل ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا"*
_المستفتی؛ محمد ابصار رضا_
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالٰی وبرکاتہ 

الجـوابــــــــــ بعـــون المک الوہابـــــــــ*
*🔰صورت مسئولہ میں جواب یہ ہےکہ حضور حجتہ الاسلام امام محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مشہور زمانہ کتاب " کتاب📕 مکاشفتہ القلوب " میں تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو تین قسم پر پیدا فرمایا*
🔖(1) ایسی مخلوق جس کو عقل دی شہوت سے دور رکھا 
اور وہ مخلوق فرشتے ہیں
🔖(2) ایسی مخلوق جس کو شہوت دی مگر عقل ان کے اندر نہیں 
اور وہ مخلوق جانور ہیں 

🔖(3) ایسی مخلوق جس کو شہوت بھی دی  اور دولت عقل بھی دی وہ مخلوق انسان ہے 
اگر انسان کی عقل اس کی شہوت پر غالب آ جائے اور وہ احکام شرعیہ کا پابند ہو جائے تو ایسا انسان فرشتوں سے بھی افضل ہے!
*🏷اور اگر اس کی شہوت اس کی عقل پر غالب آجائے تو ایسا انسان جانور سے بدتر ہے* 

*تو مذکورہ قول سے صاف ظاہر وبارہر ہوگیا کہ ہر انسان فرشتوں سے افضل نہیں ہے کیونکہ کفار و مشرکین بھی تو انسان ہیں شرابی زانی گنہگار انسان ہرگز ہرگز فرشتوں سے افضل نہیں اس لئے کہ فرشتے معصوم ہوتے ہیں اس وجہ سے ہر انسان کو فرشتوں سے افضل واعلیٰ جاننا یا ماننا کفر ہے "*

واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم
*⭕ــــــــــــــــــــــــــــ⭕ــــــــــــــــــــــــــ⭕*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضـــرت عــــلامہ و مــــولانا  ابـــــوالاحســـــان قـــــادری رضـــــوی صــــاحب قبــــــلہ مدظلہ العالی والنورانی*
*مؤرخہ۲۲\۴\۱۴۴۱ھـ*

ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب 
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*زیر اہتمام وانصرام حضرت علامہ ومولٰینا محمدآفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ* 
*...........................................................*