السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
مسئلہ یہ ہےکہ چین والی گھڑی پہننا کیساہے اگر چین والی گھڑی پہنکر نماز ادا کر لے تو نماز کا کیا حکم ہے؟ مفصل ومدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل..۔ محمد سلیم رضا، صاحب گنج جھاڑکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا پڑھانا فقہاۓ کرام نے مکروہ تحریمی فرمایا ہے اگر پہن کر پڑھ لیا تو نماز کا اعادہ کرے ورنہ گنہگار ہوگا
جیسا کہ سیدی اعلى حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں
گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی مرد کو حرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے اور جو چیزیں ممنوع کی گئ ہیں ان کو پہن کر نماز وامامت مکروہ تحریمی،
(احکام شریعت، حصہ دوم، صفحہ نمبر ۱۷۰)
(بحوالہ فتاوی مرکز تربیت افتاء، جلد اول، باب ما یکرہ فی الصلاۃ، صفحہ نمبر ۲۲۵)
فقیہ ملت حضور مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں چین والی گھڑی پہن کر نماز مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے
(فتاوی فیض الرسول جلد اول باب مکروہات الصلوة صفہ۳۷۲)
ھکذا فی الفتاویٰ علیمیہ جلد اول صفحہ نمبر "231
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد معصوم رضا نوری
(مقیم حال منگلور کرناٹک)
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ
ہمیں فالو کریں