🌹قضاء عمری کی نیت مع تخفیف اور اسکا طریقہ!🌹*_
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*ٹیلیـــــگرام پر محفــــــل غلامان مصــــطفیٰﷺ گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئے👇نیــــچے دئے گــــئے لنـــک پر کلــــک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
_📜🌺 الســـــــــوال🌺_
*کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں میں کہ کیا قضاء عمری ادا کرنے کا یہ طریقہ صحیح ہے کہ جس پر بہت سی نمازیں قضا ہوں اس کے لۓ جلد ادا ہونے کی صورت یہ ہے کہ ”فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعتوں میں بجائے الحمد شریف کے تین بار سبحان اللہ کہے اور رکوع اور سجود میں صرف ایک بار سبحان ربی العظیم اور تشھد کے بعد دونوں درود شریف اور دعائے ماثورہ کے بجائے اللھم صلی علی سیدنا محمد وعلی اور وتر میں بجائے دعائے قنوت کے ربغفرلی“ کہنا کافی ہے*
*💍العارض:- وسیم اکرم مرادآباد💍*
*_◆ـــــــــــــــــــــ(🌻🌻🌻)ــــــــــــــــــــــ◆_* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*
_*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*صورت مستفسرہ کا جواب یہ ہیکہ قضاء عمری ادا کرنے کا جو طریقہ سوال میں مذکور ہے وہ درست ہے مگر یہ طریقہ جنہوں نے بھی بتایا ہے ان سے اس طریقہ کو سمجھنے میں خطا ہوا ہے*
*دراصل سوال میں قضاء عمری کا جو طریقہ مرقوم ہے وہ ایک نہیں بلکہ چار طریقے ہیں قائل نے ان چاروں طریقوں کو ایک ہی سمجھ کر بڑی چالاکی سے کام لیا ہے کہ ہمیں اور جلدی ادا کرنے کا موقع مل گیا*
*کوئی قضاء عمری کو تخفیف کے ساتھ ادا کرنا چاہے تو وہ ان چار طریقوں میں سے ایک ہی طریقہ اپنا سکتا ہے نہ کہ سارے طریقے ایک ہی نماز میں مثلا کوئی چارکعت والی نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں الحمد کی جگہ سبحان اللہ تین تین بار کہرہاہے تو اس نماز کے رکوع وسجود کی تسبیحات کو تین تین بار ہی پڑھنی ہونگی کہ یہ دوسرا طریقہ ہے اگر ان تسبیحات کو تخفیف کریگا تو تیسری اور چوتھی رکعت میں مکمل الحمد پڑھنی ہوگی وغیرہ*
*لہٰذا قضاء عمری کو بالتخفیف ادا کرنے کے چار طریقے ہیں جن میں ایک نماز میں جو طریقہ چاہے اختیار کرے نہ کہ چاروں طریقے ایک ہی نماز میں!!*
*📜قضاء عمری ادا کرنے کی تفصیل ذیل⬇ میں درج کیا جاتاہے!*
*💠قضا ہر روز کی نماز کی فقط بیس رکعتوں کی ہوتی ہے!*
*دو فرض فجر کے،چار ظہر،چار عصر،تین مغرب،چار عشاء کے تین وتر-*
*اور قضا میں یوں نیت کرنی ضرور ہے کہ _” نیت کی میں نے پہلی فجر جو مجھ سے قضا ہوئی یا پہلی ظہر جو مجھ سے قضا ہوئی“_ اسی طرح ہمیشہ ہر نماز میں کیا کرے اور جس پر قضا نماز میں بہت کثرت سے ہیں وہ آسانی کے لئے اگر یوں بھی ادا کرے تو جائزہے کہ ہر رکوع اور ہر سجدہ میں تین تین بار سبحان ربی الظیم،سبحان ربی الاعلٰی کی جگہ صرف ایک بار کہے،مگر یہ ہمیشہ ہر طرح کی نماز میں یاد رکھنا چاہئے کہ جب آدمی رکوع میں پورا پہنچ جائے اس وقت سبحان کا سین شروع کرے اور جب عظیم کا ممیم ختم کرے تو اس وقت رکوع سے سر اٹھائے اسی طرح جب سجدوں میں پورا پہنچ لے اس وقت تسبیح شروع کرے اور جب پوری تسبیح ختم کر لے اس وقت سجدہ سے سر اٹھائے بہت سے لوگ جو رکوع سجدہ میں آتے جاتے یہ تسبیح پڑھتے ہیں بہت غلطی کرتے ہیں ایک تخفیف قضا کرنے والوں کی یہ ہو سکتی ہے (جو اوپر مذکور ہوئی)*
*دوسری تخفیف؛ یہ کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں الحمد کی جگہ سبحان اللہ،سبحان اللہ،سبحان اللہ تین بار کہکر کر رکوع میں چلے جائیں مگر وہی خیال یہاں بھی ضرور ہے کہ سیدھے کھڑے ہو کر سبحان اللہ شروع کریں اور سبحان اللہ پورے کھڑے کھڑے کہکر رکوع کے لئے سر جھکائیں یہ تخفیف فقط فرضوں کی تیسری چوتھی رکعت میں ہے وتروں کی تینوں رکعتوں میں الحمد اور سورت ضرور پڑھی جائیں-*
*تیسری تخفیف؛ پہلی التحیات کے بعد دونوں درودوں اور دعا کی جگہ صرف ”الھم صل علٰی محمد واٰلہ“ کہکر سلام پھیر دیں-*
*چوتھی تخفیف وتروں کی دعائے قنوت کی جگہ اللہ اکبر کہکر فقط ایک یا تین بار ”رب اغفرلی“ کہے!!*
*(📚👉فتاوٰی رضویہ،جلد۸ص ۱۵۷/۱۵۸)*
*📝 مذکورہ بالا تصریح سے معلوم ہوا کہ قضاء عمری کا جو طریقہ سوال میں درج ہے وہ ایک نہیں بلکہ چار ہیں جو اوپر بالتفصیل بیان ہوا ان میں جو طریقہ سہل معلوم ہو اختیار کرے نہ یہ کہ چاروں طریقے ایک نماز میں*
_*واللہ تعالٰی اعلم بالصواب*_
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*✍ از قــلـــم حـضــرت عــلامـہ و مــولانـا محمــــد امـجــــد عـلــی نــعــیـمــی صــاحـب قــبــلــہ مــــــد ظــلــہ الـعـالـی والـنـورانــی*
*مقـام👈 رائــے گـنــج اتـــردیــنــاجـپـــور (مـغــــربــی بــنــگـال ) خــطـیــب و امـــام مــســجـــد نــیــم والـــــی مـــــــــرادآبـــــاد اتـــــــــر پـــــرپـــــش ( الـھـنــــــــــــــــــد )*
_*{ رابـــــــــــطــــــــہ نـــــمــــــبــــــــر }👇*_
*📲 + 9 1 8 4 7 4 9 4 5 2 2 8 👈*
_*ماقال المجیب فھو حق واحق ان یتبع*_
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
_*🌹ماشاء اللہ بہت عمدہ جواب*_
*✅الجوابـــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح*
*اسیر حضور تاج الشریعہ*
*محمد عامل رضا خان المعروف*
*ضیاء انجم قادری رضوی*
*مقام کھمریاپوسٹ تکونیاں ضلع لکھیم پور*
*کھیری یوپی الہنـــــــــــــــــــــــد*
_*ماشاء الله بہت عمدہ و مفصل جواب*_
*وھکذا فتاوی بریلی شریف صفحہ ۱۵۴*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*فقط محــــمد معصــوم رضا نوری منگلور کرناٹک انڈیا*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🕋محــفـــل غــلامــان مصطــفیٰﷺگــروپ*
*بــتاریـخ(30)نومبر (2019)عــیــســوی🕋*
*گــروپ ھٰــذا مـــیـــں ایـــڈ کــیـلـــئـــے رابـــطہ کـــریـــں:👈 7860124553 91+📲*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔹🖥المرتب🔹*
*🌹رضی احمد قادری سیتا مڑھی بہار🌹*
*رابطہ نمبر👈8 1 1 5 1 7 1 9 9 6📲*
*•─────────────────────•*
*💙(محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ)💙*
*•─────────────────────•*
ہمیں فالو کریں