*🕳️فجر کا وقت تنگ ہونے کی صورت میں غسل کے احکام؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(💓)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ(💓)*
*📜سـوال__________↓↓↓* 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسںٔلہ میں کہ زید نماز کا پابند ہے زید کو رات احتلام ہوگیا صبح غسل کی حاجت پڑی اور اتنا وقت بھی نہیں ہے کہ وہ غسل کرکے نماز ادا کرلے اگر وہ غسل کرتا ہے تو فجر کی نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تو زید کے لئے شریعت میں کیا حکم ہے ؟ 
صحیح جواب حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی"
*✒️سائل.... محمد ھارون رضوی*

*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(💓)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(💓)*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*  
📝اگر کوئی شخص اپنی زوجہ سے قربت کر کے بغیر نہاۓ سویا اور آنکھ کھلنے پر فجر کا وقت تنگ پایا یا پھر سویا تھا کہ رات کو احتلام ہوگیا تو اب کیا کرے کیسے نماز پڑھے تو یاد رکھیں کہ ان سب صورتوں میں حکم شرع یہ ہے کہ تیمم کر کے نماز پڑھے , صرف ستر دھو کر نماز پڑھ لینا حرام ہے , پھر نہا کر طلوع آفتاب (یعنی سورج نکلنے کے ۲۰ منٹ)کے بعد اس کو دوبارہ لوٹاۓ -

🧶اور اگر زوجہ والا ہے تو اس مسئلہ کے تحت سیدی سرکار *اعلیٰ حضرت* امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص اپنی زوجہ سے صحبت کر کے سو گیا , اب اس کی آنکھ ایسے وقت کھلی جب کہ وقت نماز فجر بہت تنگ ہو گیا کہ اگر غسل کرے تو نماز قضا ہو جائے گی , ایسی صورت میں صرف ستر (یعنی ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں کے نیچے تک کا حصہ) دھو کر نماز پڑھ لینا جائز ہے یا نہیں - اگر بلا غسل نماز جائز نہیں تو کس وجہ سے جبکہ زوجہ سے صحبت کرنا حلال ہے -

📌تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا جب کہ وقت تنگ ہو تو نجاست دھو کر تیمم کر کے نماز پڑھ لے پھر نہا کر بعد طلوع آفتاب , اس کا اعادہ کرے اور زوجہ سے صحبت جائز ہونے سے غسل معاف ہونے کا حکم نہیں ہو سکتا -

*(1)*👈اگر ایسا وقت تنگ تھا کہ صحبت کے بعد غسل کا وقت ہی نہ ملے تو ایسی صورت میں تو جماع کرنا ہی حرام تھا کہ جان بوجھ کر نماز فوت کرنا لازم آتا ہے,  اور عورت کا " زوجہ ہونے "سے یہ نہیں ثابت ہوتا کہ ہر وقت صحبت جائز ہو جاۓ , مثلاً نماز واعتکاف میں , حالت روزہ واحرام میں اور حیض ونفاس وغیرہ میں , ایسی بہت سی صورتیں ہیں کہ منکوحہ سے صحبت حرام ہے -

*(2)*👈اور اگر ایسا وقت تھا کہ غسل ونماز کے لئے کافی تھا مگر صبح ہو چکی تھی یا ہونے کے قریب تھی اور یہ ظن غالب تھا کہ اب سو کر آنکھ نہ کھلے گی تو صحبت جائز تھی لیکن سونا حرام -

*(3)*👈اور اگر سونے کے لئے بھی وقت وسیع تھا اور اتفاقاً آنکھ ایسے تنگ وقت کھلی , تو صحبت اور سونا دونوں حلال اور گناہ معاف -

*(📔حوالہ " فتاویٰ رضویہ شریف (جدید) " جلد سوم" صفحہ نمبر"307)* 

🔑تو مذکورہ بالا حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ زید کو رات سونے میں احتلام ہوگیا اور آنکھ ایسے وقت کھلی کے وقت فجر بہت کم پایا تو اس صورت میں نجاست دھوکر تیمم کر کے نماز پڑھ لے , پھر نہا کر بعد طلوع آفتاب اس نماز کا اعادہ کر لے -

*♦️واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب♦️* 
*♦️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب♦️*
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم* 
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۲۳)رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553🪀*
*📲+91 7237805032🪀*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*