السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ مسجد میں لاؤڈاسپیکر سے نماز پڑھانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں آپ سب کی مہربانی ہوگی,
سائل؛ محمد ریاض الدین پورنپوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعن الملک الوہابب
صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ لاٶڈ اسپیکر کی آواز متکلم کی عین آواز نہیں ہے اس لیے محض لاٶڈ اسپیکر سے مسموع آواز پر اقتدا ہم احناف کے نزدیک درست نہیں،
بالفرض یہ آواز ماہٸیت کے اعتبار سے متکلم کی آواز بھی ہوتو تب بھی حکماً یہ اصل آواز نہیں لھذا اب بھی محض اس آواز پر اقتدا درست نہیں ہوگی
اور جہاں کہیں نماز لاٶڈ اسپیکر کے استعمال پر لوگ جبر کریں تو وہاں مکبرین کا بھی انتظام کیاجاۓ اور مقتدیوں کو مسٸلہ سے آگاہ کرتے ہوے ہدایت کی جاۓ کہ وہ لاٶڈ اسپیکر کی آواز پر اقتدا نہ کریں بلکہ مکبرین کی آواز پر اقتدا کریں،
اور اسی مکبرین کو بھی ہدایت کی جاۓ کہ وہ بھی لاٶڈ اسپیکر کی آواز پر اقتدا نہ کریں
اور کہیں مکبرین مقرر کرنے کی صورت بھی نہ بنے تو امام مسٸلہ بتادیں وہ اس بنا پر امامت سے مستعفی نہ ہو
(فیصلہ جات شرعی کونسل آف بریلی شریف ص ٣٨)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد سلطان رضا شمسی
خادم کشمیری جامع مسجدکاٹھمانڈوں
نیپال
ہمیں فالو کریں