*💞شراب کے ٹھیکا سے حاصل شدہ رقم کا شرعی حکم؟💞*

*★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆*
مزیدمسائل جاننے کےلئےٹلیگرام جوائن کریں⇩
 https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup
*السلام علیکم رحمۃ اللہ تعالٰی برکاتہ علماء اہلسنت والجماعت کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ اگر کسی ضرورت مند نے شراب کا ٹھیکا لیا اور اس سے ملنے والے پیسہ کو اپنے ضرورت کے کاموں میں لگاتا ہے اور اس کے پیسہ کو کھانے پینے میں استعمال نہیں کرتاتو ایسا کرنا کیا ہے _؟*

_◆👈ساںٔلہ __ ناز_
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب اللہم ھدایت الحق والصواب*
*🔰صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ ایسا فعل ناجائز وحرام ہے ,*

*🔰جیسا کہ امام اہل سنت سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ* 👇
_”شراب کا بنانا, بنوانا, چھونا, اٹھانا, رکھنارکھوانا,بیچنا,بکوانا,مول لینا, دلوانا, سب حرام حرام حرام ہے , اور جس نوکری میں یہ کام یا شراب کی نگہداشت اسکے داموں کا حساب کتاب کرنا ہو سب شرعاً ناجائز ہے“_

🔖فرمان باری تعالیٰ ہے 
*(ولاتعاونوا علی الاثم والعدوان )*

لوگوں گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کیا کرو, 

🏷اور حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا 
*(لعن اللہ الخمر وشاربھا وساقیھا وبائعھا ومبتاعھا وعاصرھا ومعتصرھا وحاملھا والمحمولۃ الیہ واکل ثمنھا , رواہ ابوداؤد والحاکم وصححہ عن ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما)*
_شراب اسے پینے والا, پلانے والا فروخت کرنے والا, خریدنے والا,کشید کرنے والا, کشید کروانے والا, اسے اٹھانے والا, جس تک اٹھا کر لے گیا, اور اسکی قیمت استعمال کرنے والا, اللہ تعالیٰ نے ان سب پر لعنت فرمائی , امام ابوداؤد اور امام حاکم نے اسے روایت کیا ہے اور اس نے (یعنی حاکم نے) حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی سند سے اس کی تصحیح فرمائ "_

_📘(فتاویٰ رضویہ شریف"جلد نہم نصف آخر" صفحہ نمبر "128 ,رضا اکیڈمی)_

*🔰تو مذکورہ حوالوں سے یہ صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ مذکور شخص نے شراب کا ٹھیکا لیا ہے اور اسے سے ملنے والی رقم کو اپنے ضرورت کے کاموں میں صرف کرتا ہے, چاہے وہ اس رقم کو خود کے کھانے پینے پر صرف نہیں کرتا مگر پھر بھی اسکا کام اور اسکی آمدنی شرعاً ناجائز وحرام ہیں "*

ھذا ماسنح لی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب 
*⭕ــــــــــــــــــــــــــــ⭕ــــــــــــــــــــــــــ⭕*
*✍🏻از قلم حضــرت عــلامہ ومــولانا مفــتی محــمد آفتــاب عــالم رحمتی مصباحی ارشدی دہلوی صاحب قبلہ خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ) رابطہ نمبر 👇*
📲+91 7860124553
*مؤرخہ۲۶/۴/۱۴۴۱ھ*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محــــمد معصــوم رضا نوری منگلور کرناٹک انڈیا*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*منجـــانب؛محفـــل غــلامــــان مصـــطفٰے صلی اللہ تعــــالٰی علـــــیہ وسلم گـــــــروپ*
*زیر اہتمام وانصرام حضرت علامہ ومولٰینا محمدآفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ* 
گروپ میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں⇩
           ☏+91 78601 24553 
*...........................................................*
*...........................................................*
*🖨ناشـــــــــــــــــــــــر*
*منتظمین محفل غلامان مصطفٰےﷺ گـــروپ*