*السلام عليـكم ورحــمةالله تعالیٰ و برکاتہ!*
*📜ســــوال..* بغیر عدت پوری کۓ نکاح پڑھا دی گئی تو 
گواہ وکیل اور پڑھانے کے لیے کیا حکم ہے؟

*🕹ســــائل...* _علی عباس مصطفائی_ 
*مقــــام:-* _ضلع جیسلمیر راجستھان_
*🛸ــــــــــــــــــــ♦🕋♦ــــــــــــــــــــ🛸*
*وعلـیکم السـلام و رحمـة اللہ تعالٰی و برکاتہ*
 📚الجوابــــــ بعون المـــلک الوہابــــــ؛

_🔰صورت مسئولہ میں جیسا ذکر کیا گیا ہے اگر ایسا ہی ہے تو جان لیں کہ عدت میں نکاح حرام قطعی ہے,بلکہ نکاح بڑی چیز ہے قرآن حکیم نے, عدت میں نکاح کے صریح پیام کو بھی حرام فرمایا👇_
*¤(وَلا تَعْزِمُوْا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ حَتّٰی یَبْلُغَ الْکِتٰبُ اَجَلَه)*

 *🏷یعنی اور نکاح کی گرہ پختہ نہ کرو یہاں تک کہ لکھا ہوا حکم اپنی مدت کو پہنچ جائے " اھ*

*📖(پ2 سورہ بقرہ آیت 234 )*

*🔖اگر اس دوسرے شخص کو وقت نکاح معلوم تھا کہ عورت ہنوز عدت میں ہے یہ جانکر اس سے نکاح کر لیا جب تو وہ زناۓ محض تھا عدت کی کچھ حاجت نہیں نہ اس دوسرے سے طلاق کی ضرورت بلکہ ابھی جس سے چاہے نکاح کرلے جبکہ شوہر اول  کی عدت گزر چکی ہو اور اگر اسے عورت کا عدت میں ہونا معلوم نہ تھا تو طلاق کی اب حاجت نہیں مگر متارکہ ضروری ہے یعنی شوہر کا عورت سے کہنا کہ میں نے تجھے چھوڑ دیا یا عورت کا اس سے کہہ دینا کہ میں تجھ سے جدا ہو گئ ,اس کے بعد عدت بیٹھے اور عدت کے بعد جسے چاہے نکاح کرلے ,*
📕درمختار میں ہے 👇
*(لا عدۃ لو تزوج امرأۃ الغیر عالماً بذٰلک و دخل بھا وبہ ہفتہ)*
_📓(ھکذا فی الفتاویٰ الرضویہ )_

🔰لھذا اس عورت اور اس مرد پر توبہ صحیحہ فرض ہے ,اس کے علاوہ یہاں اور کیا سزادی جاسکتی ہے, 

*📕(بحوالہ" احسن الفتاویٰ المعروف فتاویٰ خلیلیہ"جلد دوم"صفحہ نمبر "444)*

_🏷 اس عورت کی عدت میں رہنے کا علم اگر قاضی اور گواہوں اور وکیل کو تھا پھر بھی جان بوجھ کر وکیل کی وکالت اور گواہوں کی موجودگی میں ناجائز نکاح پڑھایا تو پڑھانے کے سبب نکاح پڑھانے والے یا گواہان و وکیل کا نکاح نہیں ٹوٹا,_

*🔰البتہ قاضی نے نکاح پڑھایا تو اس نے زنا کو فروغ دیا اور اس نے بڑا گناہ کیا اور وہ سب گنہگار ہوۓ جن جن کو یہ علم تھا کہ عورت کی ابھی عدت پوری نہیں ہوئ لھذا ان سب پر اعلانیہ توبہ صحیحہ فرض ہے اور قاضی پر لازم ہے کہ نکاح مذکور کے ناجائز ہونے کا اعلان عام کرے وعلانیہ توبہ و استغفار کرے اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے,*

*🔰 ہاں اگر نکاح پڑھانے والا اس نکاح کے ناجائز ہونے کا اعلان نہ کرے یا علانیہ توبہ و استغفار نہ کرے یا نکاحانہ پیسہ واپس نہ کرے تو مسلمان سختی کے ساتھ بائیکاٹ کریں "اھ*

 *📗( فتاوی فیض الرسول ج 2 ص 303 )*
🔖ھذا ما سنح لی واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
*🛸ــــــــــــــــــــ♦🕋♦ــــــــــــــــــــ🛸*
*✍🏻:-کتـــــــــــــــــبـــہ*
*حضرت علامہ و مولیٰنا حافظ و قاری مفتی محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی *
 خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ 
*📆مؤرخہ:-* ۱۲ صفرالمظفر ۱۴۴۱ ھ/ ۱۲ اکتـــوبر ۲۰۱۹عــ
*∞∞ــــــــــــــــــــــــــ◆◆ـــــــــــــــــــــــــــ∞∞*
*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبــــــ نجیح*
*فقط محمد امجد علی نعیمی صاحب قبلہ غفرلہ*
رائےگنج اتردیناجپور(مغربی بنگال) خطیب وامام ”مسجدنیم والی“ مرادآبا،اترپدیش،(الھنـــد)
*♦ــــــــــــــــــــــــــــــــ((((⛲))))ــــــــــــــــــــــــــــــــــ