السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ سرکار دو عالم ﷺ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کتنی راتیں غار ثور میں گزری مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؛
السائلہ؛ الیشا رضویہ قادریہ کراچی پاکستان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
اس سوال کے متعلق جواب میں حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ غار ثور میں حضور ﷺ کی اقامت تین راتیں رہیں اور بعضوں نے بارہ راتیں کہا ہے - اس وہم شبہ کی وجہ یہ ہے کہ یہ جو ارباب سیر کہتے ہیں کہ شب دوشنبہ کو غار میں داخل ہوۓ اور پنجشنبہ کو وہاں سے نکلے اگر یہ پنجشنبہ اسی دوشنبہ کے بعد کا ہے تو تین شبانہ روز ہوتے ہیں اور اگر یہ پنجشنبہ دوسرے ہفتہ کا ہے تو بارہ اور تیرہ روز بنتے ہیں - اور روز صحیح, تین شبانہ روز مشہور ہے -
(بحوالہ "مدارج النبوۃ " جلد دوم صفحہ نمبر"88 تا 89)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی
خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیﷺگروپ
ہمیں فالو کریں