*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🏵️السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ🏵️*
*📜ســوال_________↓↓↓*  
کیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ 
اس عورت کی میں ضمانت لیتا ہوں جو اپنی شوہر کا پیر دابے 
اس طور پر کہ اس کا شوہر کام سے آکر سخت تھکن کی وجہ سے سوجائے اور اس کی بیوی بغیر شوہر کے پوچھے اس کا پیر دابے تو میں اس کی جنت کی ضمانت لیتا ہوں 
تو حضرت جواب یہ طلب ہے کہ یہ واقعہ کہاں سے ماخوذ ٬ اور اس کی دلیل کیا ہے؟؟؟
*✒️سائل محمد عامر خان نوری نجمی💫*

*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🏵️وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🏵️*

*✅الجواب اللہم ہدایتہ الحق والصواب👇*
📝رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
تمہاری عورتوں میں سے بہترین وہ عورت ہے کہ
جب مرد اس کی طرف دیکھے تو خوش کردے اور جب اسے حکم کرے تو وہ اس کی اطاعت کرے اور جب اس سے غائب ہو تو وہ اس کی جان و مال کی حفاظت کرے,
*(📗 قوت القلوب جلد دوم حصہ چہارم صفحہ نمبر584 )* 
*(📘بحوالہ عرفان الحکمت صفحہ نمبر 227)*

📍حضور شیخ المحدثین حضرت علامہ عبد المصطفےٰ اعظمی رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ 
نکاح کرنے کا اور بیوی رکھنے کی اصل روح یہ ہےکہ
زندگی کا سکون میسر ہو اور میاں بیوی کی باہمی مشفقانہ محبت وپیار سے انسانوں کی دنیاوی زندگی سکون قلب واطمینان روح کی جنت بن جائے,
 *( 📔مسائل القرآن صفحہ 136 )*

اس سے واضح ہوا کہ
رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جانے کے بعد مرد وعورت کو ایک دوسرے کے سکون وآرام کا بھرپور پاس ولحاظ رکھنے سے دنیوی زندگی پرمسرت وپربہار ہوجاتی ہے 
اب رہی یہ بات یہ کہ
حضور محسن انسانیت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
" جو عورت شوہر کا پیر دبائے اس کے لئے جنت کی ضمانت ہے
ایسی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گزری " 
📖ہاں یہ ضرور پڑھا ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جواپنی نگاہ اور شرم گاہ کی ضمانت دے اس کومیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں"

*☢️واللـہ تعالـیٰ ورسـولـہ اعلــم☢️*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*کتبــــــــــــــــہ*
*حضـرت علامـہ ومـولانا محمــدابـوالاحسـان قـادری  رضـوی غفـرلـہ مدظلـہ العالـی والنـورانی

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح* *والمجیبـــــ نجیح*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🗓️مؤرخہ: ۴ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال)*