*🕳️نیت روزہ میں لفظ غدًا کی تحقیق ؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🌻)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ(🌻)*
*📜سـوال__________↓↓↓* 
عرض یہ ہے کہ ہم روزہ آج کا رکھتے ہیں اور اس میں لفظ *غَداً* کیوں کہتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے مدلل و مفصل جواب عطا فرمائیں مہربانی ہوگی "
*✒️سائل...... عبید رضا ساکن باندرہ ممبئی*

*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🌻)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🌻)*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*  
📝پہلی بات یہ جان لیں کہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے مگر زبان سے کہہ لینا مستحب ہے -

🍂اب رہی بات کہ کچھ لوگوں کا یہ اعتراض بے کہ👇 
*(غدا)👈* یہاں پر جو لفظ غدا ہے اس کا عربی زبان میں معنیٰ آتا ہے کل گویا بندہ یہ دعا کرتے ہوۓ نیت کر رہا ہے کہ میں کل کے روزے کی نیت کر رہا ہوں یعنی (روزہ جمعرات کا رکھ رہا ہے اور نیت کر رہا ہے جمعہ کی)لہذا یہ دعا بالکل غلط ہے -
ہمارے علماء اس کے جواب میں یہ تحریر کرتے ہیں کہ لفظ غدا کا ایک ہی معنیٰ نہیں ہے کہ کل کا متعین دن بلکہ لفظ غدا کے دو معنیٰ ہیں اس دوسرے معنیٰ کو علامہ محمود آلوسی بغدادی علیہ الرحمہ قرآن کریم کی تفسیر روح المعانی میں بیان فرمایا ہے -
قرآن کریم سورۂ یوسف آیت نمبر 12 , میں موجود ہے 👇
*(ارسلہ معنا غدا)*
🍁حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں نے اپنے والد گرامی حضرت یعقوب علیہ السلام سے عرض کیا تھا کہ آپ حضرت یوسف کو ہمارے ساتھ غدا میں بھیج دیں , اب غدا سے کیا مراد ہے علامہ محمود آلوسی بغدادی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں لفظ غدا کا استعمال اس دن پر بھی ہوتا ہے کہ جو آپ کے دن کے آگے ہو یعنی اس سے مراد کل کا متعین دن ہے , اور غدا کا دوسرا معنیٰ آپ تحریر فرماتے ہیں کہ زمانۂ مستقبل کو بھی غدا کہا جاتا ہے اور اس کی دلیل بھی قرآن کریم میں موجود ہے , 
قرآن کریم سورۂ لقمان ایت نمبر ,34 میں ہے 👇
*("وما تدری نفس ماذا تکسب غدا":)*
🌱کسی بندے کو یہ پتا نہیں کہ وہ غدا کیا کرے گا یہاں پر بھی لفظ غدا ہے اور اس کے تحت علامہ آلوسی لکھتے ہیں زمانۂ مستقبل میں انسان کیا کرے گا یہ انسان کو پتہ نہیں , تو ان دو حوالوں سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی کہ لفظ غدا کے دو معنیٰ ہیں -
*(1)*👈لفظ غدا سے مراد کل کا متعین دن یعنی (آج جمعرات ہے تو کل جمعہ) 
*(2)*👈اور لفظ غدا کا دوسرا معنیٰ ہوتا ہے زمانۂ مستقبل یعنی (آنے والا زمانہ) -

📌اب جواب کا خلاصہ یہ ہوا کہ روزہ رکھنے والا یہ کہہ رہا ہے کہ زمانۂ مستقبل میں جو زمانہ روزہ کا ہے یعنی طلوع فجر سے لیکر غروب آفتاب تک کے درمیان کا وقت میں اس زمانے اور اس وقت کے روزہ رکھنے کی نیت کرتا ہوں , گویا روزہ رکھنے والا طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کے روزہ کی نیت کر رہا ہے اس پر لفظ غدا کا اطلاق یہ لغت عرب کے رو سے جائز ہے تو جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ غدا کا صرف ایک معنیٰ ہے وہ یا تو جہالت کی وجہ سے دوسرا معنیٰ جانتے نہیں یا ضد کی وجہ سے دوسرا معنیٰ مانتے نہیں - لہذا ہم جانتے بھی ہیں اور بحمدہ اللہ تعالیٰ مانتے بھی ہیں, 
🔖لہذا یہ جو دو اعتراضات تھے ان کا ہم نے دلائل کی روشنی میں جواب دیا ہے , اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں صحیح علم دین سیکھنے اور صحیح سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے 
*🌸آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سیدالمرسلینﷺ*

*🌱واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌱* 
*♦️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب♦️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم* 
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۲۷)رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553🪀*
*📲+91 7237805032🪀*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*