🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🥏السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ🥏*
*📜ســوال________↓↓↓*
زید نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیا اس کے بعد اس سے زنا کا مرتکب رہا اور اب وہ اس کو حلالہ کی صورت میں نکاح میں رکھنا چاہتا ہے کیا وہ اس فعل حرام کے باوجود بذریعہ حلالہ اپنے نکاح میں بدستور رکھ سکتا ہے ؟
*✒️سائل........ نور حسن💫*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🥏وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🥏*
*✅الجواب بعون المللک الوھاب👇*
📝صورت مسؤلہ میں زید اور اسکی بیوی اپنے اس فعل بد کی وجہ سے ضرور گنہگار اورمستحق نار اور موجب لعنت ہوئے دونوں توبہ کریں اور بہتر ہے کہ تجدید ایمان کریں اور اگر زید اس کو دوبارہ رکھنا چاہتا ہے تو قرآن کے پیش نظر عمل کرے,
جیسا کہ اللہ تبارک وتعالی ارشاد فرماتا ہے👇
*(فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتیٰ تنکح زوجا غیرہ فان طلقھا فلا جناح علیھما أن یتراجعا ان ظنا أن یقیما حدوداللہ وتلک حدوداللہ یبینھا لقوم یعلمون)*
پھر اگر تیسری طلاق اسے دے دی تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے, پھر وہ دوسرا اگر اسے طلاق دے دے تو ان دونوں پر گناہ نہیں کہ پھر آپس میں مل جائیں اگر سمجھتے ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی حدیں نباہیں گے, اور یہ اللہ تعالیٰ کی حدیں ہیں جنہیں بیان کرتا ہے دانش مندوں کے لئے "
*(📔کنزالایمان, پ, ۲ ,سورۃ البقرۃ)*
*🌻واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌻*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*✍️کتبــــــــــــہ*
*حضرت علامہ ومولانا محمــد قمــرالرضـوی صاحب قبلـہ مدظلہ العالی والـنورانی والحشمتی خادم التدریس چمن فاطمہ پیلی بھیت شریف*
*رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 9548487936*
*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح* *والمجیبـــــ نجیح*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🗓️مؤرخہ: ۲ رجب المرجب ١٤٤١ھ*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال)*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
ہمیں فالو کریں