🌹جو امام یہ کہے کہ کافر کو کافر نہیں کہنا چاہۓ اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ؟🌹*
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*ٹیلیـــــگرام پر محفــــــل غلامان مصــــطفیٰﷺ گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئے👇نیــــچے دئے گــــئے لنـــک پر کلــــک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
📜_🌺 الســـــــــوال🌺_
*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے ذیل کے بارے میں کہ ہمارے مسجد کے امام صاحب یہ کہتے ہیں کسی کافر کو بھی کافر نہیں کہنا چاہئے ...جب میں ان سے یہ پوچھا اشرف علی تھانوی کافر ہے یا نہیں انہوں نے یہ جواب دیا کہ وہ تو اپنی کفریہ عبارتو کی وجہ سے خود کافر ہو چکا ہے اعلی حضرت کا حوالہ دیکر بول رہے تھے لیکن جب یہ بولا کہ آپ کافر مانتے ہو یا نہیں تو یہ بولے کسی کافر کو بھی کافر نہیں بولنا چاہئے کیا انکے اقتدا میں جمعہ پڑھ سکتے ہیں*
*🌺سائل محمد شاہ رخ رضا حنفی🌺*
*_◆ـــــــــــــــــــــ🔸🎈🔸ــــــــــــــــــــــ◆_* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*
_*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*صاحب فتاوی شارح بخاری فرماتے ہیں وہ کتنا بدبخت ہے جو خد اپنے منہ سے خد کافر کہہ رہا ہے اور دوسروں کو کہنے سے منع کر رہا ہے جب اس امام صاحب نے کہا کہ کافر کو کافر نہیں کہنا چاہے تو خد کافر کیوں بولے اور کافر کو کافر ہم نے کہا تو کیا کہا خد اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ اے محبوب آپ فرمادو کافروں سے اس کہ کچھ وضاحت نیچے ملاحظہ فرمائیں👇*
(قل یاایھاالکٰفرون)
*کافِر کو کافِر کہنانہ صِرف جائزبلکہ بعض صورتوں میں فرض ہے۔ صَدْرُالشَّرِیْعَہ ،بَدْرُ الطَّريقہ حضرت علامہ مَوْلانامُفتی محمد امجَد علی اَعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں👇*
*✍ایک یہ وَبا بھی پھیلی ہوئی ہے کہتے ہیں کہ ہم تو کافِر کو بھی کافِر نہ کہیں گے کہ ہمیں کیا معلوم کہ اِس کا خاتِمہ کُفْر پر ہوگا۔ يہ بھی غَلَط ہے۔ قُرآنِ عظیم نے کافِر کو کافِر کہا اور کافِر کہنے کاحکْم دیا ۔*
*چُنانچِہ ارشاد ہو تا ہے :👇*
*(قُلْ یٰۤاَیُّھَا الْکٰفِرُوۡنَ) ۔*
*ترجمہ 👈: آپ فرماؤ اے کافرو ۔*
*📖(پ 30 الکافرون 1)*
*اور اگر ايسا ہے تو مسلمان کو بھی مسلمان نہ کہو، تمہيں کيا معلوم کہ اِسلا م پرمرے گا، خاتِمہ کا حال تو خدا (عَزَّوَجَلَّ )جانے۔*
*آگے چل کر مزید فرماتے ہیں👇*
*بعض جاہِل يہ کہتے ہيں کہ ہم کسی کو کافِر نہيں کہتے عالم لوگ جانيں وہ کافِر کہيں۔ مگر کيا يہ لوگ نہيں جانتے کہ عوام کے تو وُہی عقائِد ہونگے جو قُرآن و حديث وغيرہُما سے عُلَماء اُنھيں بتائے يا عوام کے لیۓ كوئی شرِيعت جُداگانہ ہے ؟*
*جب ايسا نہيں تو پھر عالِمِ دين کے بتائے پر کيوں نہيں چلتے!نيز يہ کہ ضَرورِياتِ (دین)کا انکار کوئی ايسا اَمْر نہيں جو عُلَماہی جانيں۔ عوام جو عُلَما کی صُحْبت سے مُشَرَّف ہوتے رہتے ہيں وہ بھی اُن سے بے خبر نہيں ہوتے ۔پھر ايسے مُعامَلہ ميں پہلُوتَہی اور اِعراض(یعنی منہ پھیرنے)کے کيا معنٰی ۔*
*📗(بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 173 ،174)*
*قَطعی کافِر کے کفر میں شک کرنے والا بھی کافِر ہو جاتا ہے* *مزیدبہارِ شریعت حصّہ اوّل میں ہے👇*
*مسلمان کو مسلمان، کافِر کو کافِر جاننا ضَرور ياتِ دین سے ہے . ....قَطْعی کافِر کے کُفر میں شک بھی آدَمی کو کافِر بنا دیتا ہے ۔ اِس زمانہ میں بعض لوگ يہ کہتے ہیں کہ میاں!جتنی دیر اسے کافِر کہو گے اُتنی دیر اللہ اللہ کرو یہ ثواب کی بات ہے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم کب کہتے ہیں کہ کافِر کافِر کا وظیفہ کر لو!مقصود یہ ہے کہ اسے کافِر جانو اور پوچھا جائے تو قطعاً(یعنی یقینی طور پر) کافِرکہو، نہ یہ کہ اپنی صُلْحِ کُل سے اس کے کُفْر پر پردہ ڈالو ۔*
*📘(ماخوذازبہارِ شریعت حصّہ 1 ص 98)*
*اب رہی بات امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھنے کی تو جب انکا عقیدہ درست نہیں تو انکے پیچھے نماز کیسے صحیح ہوجائگی جب تک وہ توبہ نہ کریں انکے پیچھے نماز نہ پڑھے کی اس لۓ کہ کافر کو کافر خد قرآن کہہ رہا ہے اور امام صاحب اگر یہ بات جانتے ہوے انکار کئے ہیں تو ان پر توبہ فرض ہے اور تجدید امان و نکاح ضروری ورنہ انکا بائکاٹ ضروری ہے*
*📕فتاوی شارح بخاری جلد سوم صفحہ 198*
_*🌹 والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب🌹*_
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*_✍ شرف قلم👇_*
*گدائے غوث اعظم حضرت علامہ و مولانا محمد صاحب جان رضا اختری حشمتی صاحب قبلہ*
*_(مد ظلہ العالی والنورانی)_*
*گورکھپور کشی نگر یوپی الھند*
*رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 9634066298*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
🔸🗓تاريخ قمری 07/02/1441ھ👉
🔸🗓تاريخ شمسی 05/11/2019ء👉
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔹🖥المرتب🔹*
*🌹رضی احمد قادری سیتا مڑھی بہار🌹*
*رابطہ نمبر👈8115171996📲*
*•─────────────────────•*
*💙(محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ)💙*
*•─────────────────────*
ہمیں فالو کریں