السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال یہ ہے کہ جب تکبیر تحریمہ کے لیۓ ہاتھ اٹھائیں تو کہاں تک اٹھائیں اور کیسے اٹھائیں فقط والسلام"
السائل۔محمد عرفان صدیقی بنارس
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
تکبیر تحریمہ کے لئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانا سنت ہے( بہار شریعت)
(مسئلہ)تکبیر تحریمہ میں ہاتھ اٹھاتے وقت انگلیوں کو اپنے حال پر چھوڑ دینا چاہیئے یعنی انگلیوں کو بالکل ملانا بھی نہ چاہیئے اور بہ تکلف کشادہ بھی نہ رکھنا چاہیئے اور یہ سنت طریقہ ہے (بہار شریعت )
(مسئلہ)تکبیر تحریمہ کہتے وقت ہتھیلیوں اور انگلیوں کے پیٹ قبلہ رو ہونا سنت ہے ) بہار شریعت )
(مسئلہ)دونوں ہاتھوں کو تکبیر سے پہلے اٹھانا سنت ہے (بہار شریعت)
(مسئلہ)تکبیر تحریمہ کے وقت سر نہ جھکانا بلکہ سیدھا رکھنا سنت ہے
(مسئلہ)عورت کے لئے سنت ہے کہ تکبیر تحریمہ میں ہاتھ صرف منڈھوں تک اٹھائے)(ردالمختار)
(مسئلہ)تکبیر تحریمہ کے بعد فوراً ہاتھ باندھ لینا سنت ہے ہاتھ کو لٹکانا نہیں چاہیئے بلکہ تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد فوراً دونوں ہاتھوں کو کان سے ہٹا کر ناف کے نیچے باندھ لینا چاہیئے ( بہار شریعت)
(بحوالہ مومن کی نماز صفحہ نمبر 58)
(نوٹ)بعض لوگ تکبیر کے بعد ہاتھ لٹکاتے ہیں پھر ہاتھ باندھتے ہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے -
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
کتبہ؛ فقیر صفی اللہ رضوی خان
مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر
ہمیں فالو کریں