کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت اس مسئلہ کے بارے میں کہ اولیاء اللہ سے مدد مانگنے کے بارے حوالہ جات ارسال فرما دیجئے
سائل۔ محمد نوید اصغر لاھور پاکستا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
صورت مسئولہ کے جواب کے تحت شارح بخاری فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی قدس سرہ اپنی کتاب بنام فتاویٰ شارح بخاری میں تحریر فرماتے ہیں : کہ اولیا کرام کی بارگاہ میں حاجت پیش کرنا جائز ہے اور امت کا معمول حضرت شیخ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لمعات شرح مشکوٰۃ میں امام غزالی کا یہ ارشاد نقل کیا:
"من یستمد فی حیاتہ یستمد بعد مماتہ"
جس سے اسکی زندگی میں مدد مانگی جاسکتی ہے اس سے اس کی وفات کے بعد بھی مدد مانگی جاسکتی ہے ۔
(جلد دوم کتاب العقائد صفحہ ۱۶۵)
ھذا ماظہرلی وھو سبحانہ تعالیٰ اعلم واحکم واتم
کتبہ؛ محمد گل رضا قادری رضوی قادری
مقام چتری ضلع سرہا نیپال مقیم حال مبارک پور اعظم گڑھ
ہمیں فالو کریں