*♦️_____________(💎)_____________♦️*
*💦السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ💦*

*📜سـوال__________↓↓↓*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے شراب کے نشے میں اپنی بیوی کو طلاق دیا اور نشہ اس قدر تھا کہ زید کو بالکل ہوش نہیں تھا بعد میں بیوی نے بتایا کہ آپ نے مجھے طلاق دے دیا ہے۔قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔۔
*✒️سائل... ابو صالح مہاراشٹر☘️*
*♦️_____________(💎)_____________♦️*
*💦وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💦*

*✅الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب👇* 
📝صورت مسئولہ میں اگر واقعی زید نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اگرچہ شراب کے نشہ میں دی ہے تو طلاق واقع ہوگئ - جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے 👇
*(طلاق السکران واقع اذا سکر من الخمراوالنبیذ وھو مذھب اصحابنا رحمہم اللہ تعالیٰ کذافی المحیط "اھ)*

*(📔فتاویٰ عالگیری "جلد اول مصری "صفحہ نمبر "331)*

✒️اور حضرت علامہ صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ طلاق کے لئے شرط یہ ہے کہ شوہر عاقل بالغ ہو , نابالغ یا مجنون نہ خود طلاق دے سکتا ہے نہ اس کی طرف سے اس کا ولی,  مگر نشہ والے نے طلاق دی تو واقع ہو جاۓ گی کہ یہ عاقل کے حکم میں ہے اور نشہ خواہ شراب پینے سے ہو یا بھنگ وغیرہ کسی اور چیز سے - افیون کی پینک میں طلاق دے دی جب بھی واقع ہو جاۓ گی طلاق میں عورت کی جانب سے کوئی شرط نہیں نابالغہ ہو یا مجنونہ , بہر حال طلاق واقع ہوگی "

*📕(درمختار,  عالگیری)* 
*📔(بہار شریعت "حصہ ہشتم "صفحہ نمبر "113 تا 114)*

*🌻واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب امفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🌻*
*♦️_____________(💎)_____________♦️*
*✍️کتبــــــــــــــــہ*
*احقرالعباد محمـــدآفتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*♦️_____________(💎)_____________♦️* 
*🗓️مؤرخہ: ۸ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*♦️_____________(💎)_____________♦️*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال)*
*♦️_____________(💎)_____________♦️*