*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🧽)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ(🧽)*
*📜سـوال__________↓↓↓*
(تلاک نامہ)
میں سلمان علی آمنہ بنت عبدالرزاق کو تلاک دیتا ہوں اس نے مجھے بہت تنگ کر کے رکھ دیا ہے تو میں اسے چھوڑ دیتا ہوں، تلاک : تلاک : تلاک اب علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ رہنمائی فرمائیں طلاق کا لفظ صحیح نہیں لکھا تو کیا طلاق واقع ہوگی کہ نہیں اگر ہوگئ ہے تو کتنی ہوئی ہے ؟
*🔖السائل👈 محمد ریاض🔖*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🧽)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🧽)*
*📝الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
✒️طلاق کے الفاظ صحیح طورپر ادا نہ کرنے سے بھی طلاق واقع ہو جائے گی،
*((📓👈جیساکہ بہار شریعت حصہ 8 صفحہ 116 میں ہے....))*
☘️ طلاغ ،، تلاغ ،، طلاک ،، تلاک ،، تلاکھ ،، تلاخ وغیرہ وغیرہ بلکہ توتلے کی زبان سے تلات , یہ سب صریح کے الفاظ ہیں، ان سب سے ایک طلاق رجعی ہوگی اگرچہ نیت نہ ہو، یا نیت کچھ اور ہو،)
*لہذا___👈* صورت مسئولہ میں طلاق مغلظہ (یعنی تین طلاق واقع ہو گئیں) اب وہ عورت اس پر حرام، اور اس کے لئے اجنبیہ بن گئی،دونوں ایک دوسرے سے الگ رہیں میاں بیوی کے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، اگر یہ ایسا نہ کریں تو سب مسلمان ان کا بائکاٹ کریں،،
*((📕👈فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ 160.اور .153))*
*اب_____________↓↓↓*
اگر وہ شخص اس عورت کو دوبارہ اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے تو از سر نو نکاح کرنا پڑے گا,
اور وہ بغیر حلالہ کئے نکاح نہیں کرسکتا،
☘️جیساکہ حـضــور صــدر الشــریعـہ بــدر الطــریقـہ حضـرت عـلامــہ امـجــد عــلی خــان اعــظمـی علیہ الرحمۃ والرضوان مشہور زمانہ کتاب بہـــار شـــریعــت میں تحریر فرماتے ہیں کہ"👇
📃جس عورت کو تین سے کم طلاق بائن دی ہے اس سے عدت میں بھی نکاح کر سکتا ہے اور بعد عدت بھی،،اور تین طلاقیں دی ہوں یا لونڈی کو دو تو بغیر حلالہ نکاح نہیں کر سکتا،.(الی الآخر)
*((📘👈بہار شریعت حصہ 8 صفحہ177))*
💞اور حلالہ کی صورت یہ ہے کہ۔۔۔اگر عورت مدخولہ ہے تو طلاق کی عدت پوری ہونے کے بعد عورت کسی اور سے نکاح صحیح کرے اور یہ شوہر ثانی اس عورت سے کم سے کم ایک بار وطی بھی کرے، اب اس شوہر ثانی کے طلاق یا موت کے بعد عدت پوری ہونے پر شوہر اول سے نکاح ہو سکتا ہے،، اور اگر عورت مدخولہ نہیں ہے تو شوہر اول کے طلاق دینے کے بعد فوراً دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے، اس کے لئے عدت نہیں،، اگر شوہر ثانی نے بغیر ہمبستری طلاق دے دی یا مرگیا تو حلالہ صحیح نہیں ہوگا، کما فی حدیث العسیلہ،،
*((📔👈بہار شریعت حصہ آٹھ صفحہ 177 مطبوعہ دعوت اسلامی))*
اور رہی بات عدت کے بارے میں فتاوی قاضی خاں میں ہے طلاق والی مدخولہ عورت اگر حاملہ آئسہ اور نابالغہ نہ ہو تو اس کی عدت تین حیض ہے خواہ یہ تین حیض تین ماہ یا تین سال یا اس سے زیادہ میں آئیں،،
قرآن مجید پارہ ٢ رکوع ١٢ میں ہے👇
*(" والمطلقات يتربصن بأنفسهن ثلثة قروء -)*
اور اگر حاملہ عورت ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے،،
*((📙👈فتاوی فقیہ ملت جلد دوم باب العدت صفحہ 63))*
اب وہ عورت بعد عدت کی سے بھی نکاح کر سکتی ہے بشرطیکہ وہ محرمات یا رضاعت وغیرہ یا کوئی وجہ مانع نکاح نہ ہو،،
اللّٰہ تعالیٰ نے بیان محرمات کے بعد فرمایا👇
*( " واحل لکم ماوراء ذالکم "*
*((📓👈 قرآن مجید پارہ 5 آیت نمبر1))*
*🍁واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍁*
*☘️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب☘️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊کـتبـــــــــــــــــہ👇*
*حضرت علامہ ومولانا محمد اختر رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہادر گنج ضلع کشـــــن گنج بہار*
*💐ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب💐*
*✔️الجواب صحیح*
*محمـــد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۲۴) شعبان المعظم ١٤٤١ھ*
*_◆ـــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
ـــــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆
ہمیں فالو کریں