السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اوجھڑی کھانا کیسا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی "
سائل... محمد قاسم خان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
اوجھڑی اور آنتیں کھانا جائز نہیں ہے - ارشاد باری تعالیٰ ہے 👇
*(" ویحرم علیھم الخبٰئث -)*
اور وہ نبی گندی چیزیں حرام فرمائیں گے -
اور *" خبٰئث "* سے مراد وہ چیزیں ہیں جن سے سلیم الطبع لوگ گھن کریں اور اوجھڑی اور آنتیں کھانے سے بھی سلیم الطبع لوگ گھن کرتے ہیں اور یہ گندی چیزیں ہیں لہذا ان کا کھانا جائز نہیں ہے -
سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے رسالے 👇
*(المنع الملیحۃ فیمانھی عن اجزاء الذبیحۃ)*
میں اس سب کو تصریح و تفصیل سے بیان فرمایا ہے مزید معلومات کے مطالعہ کریں -
(بحوالہ " غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح "صفحہ نمبر "135)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
🖊از قلم محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
رابطہ نمبر👇
📲+91 7860124553
ہمیں فالو کریں