*🕳️بعد ہجرت کل کتنی جنگیں ہوئیں،اور آقاﷺکتنی جنگوں میں شریک ہوۓ؟🕳️*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🌺السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ🌺*

*📜ســوال__________↓↓↓*
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ اسلام میں کل کتنی جنگیں ہوئ ہیں اور کتنی جنگوں میں ہمارے سرکار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم شامل تھے 
جواب عنایت فرمائیں آپ سب کی مہربانی ہوگی 
*🍀سائل محمد ریاض الدین🍀*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🌺وعلیکم السلام ورحمةالله  وبرکاتہ🌺*

*✅الجواب بعون الملک الوہاب👇*
📝آقاۓ کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کتنی جنگوں میں شریک ہوئے اسے جاننے سے پہلے یہاں سیرت کے مصنفین کی یہ اصطلاح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ جن جنگی لشکر میں سرکار علیہ السلام ساتھ تشریف لے گئے انہیں ”غزوہ“ اور وہ. جنگیں جن میں آقا علیہ السلام بنفس نفیس موجود نہیں رہے انہیں ”سَرِیّہ“ کہتے ہیں,
 
*📕(مداج النبوۃ،ج۲ص۷۶)*

اور کل کتنی اسلامی جنگیں ہوئیں اس میں اختلاف ہے جو ذیل میں درج کیا جائیگا البتہ ہجرت کے بعد کا تقریبا کل زمانہ ”غزوات، و سرایا“ کے اہتمام وانتظام میں گزرا ـ اسلئے اگر غزوات کی کم سے کم تعداد جو روایات میں آئی ہیں یعنی ”انیس۱۹“ اور سرایا کی کم سے کم تعداد جو روایتوں میں ہیں ”سینتالیس۴۷“ شمار کر لی جائے تو نو سال میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوٹی بڑی ”چھیاسٹھ۶۶“ لڑائیوں(جنگوں) کا سامنا کرنا پڑاــ
اب بعض مؤرخین کے اختلافات کو ذیل میں درج کیا جاتاہے
”غزوات“ یعنی جن جن لشکروں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم شریک ہوئے انکی تعداد میں مؤرخین کا جو اختلاف ہے وہ یہ ہے ”مواہب لدنیہ“ میں ہے کہ غزوات کی تعداد ”ستائیس۲۷“ ہے اور”روضۃالاحباب“ میں یہ لکھا ہیکہ غزوات کی تعداد ایک قول کی بنا پر”اکیس۲۱“ اور بعض کے نزدیک ”چوبیس۲۴“ ہے اور بعض نے کہا کہ ”پچیس۲۵“ اور بعض نے کہا کہ ”چھبیس۲۶“ ہے,

*📘(زرقانی علی المواہب،ج،۱ص۳۸۸)*

مگر حضرت امام بخاری نے حضرت زید بن ارقم صحابی رضی اللہ تعالی عنہ سے جو روایت تحریر کی ہے اس میں غزوات کی کل تعداد”انیس۱۹“بتائی گئی ہے اور ان میں سے جن نو۹ غزوات میں جنگ بھی ہوئی وہ یہ ہیں
۱.جنگ بدرـ۲.جنگ احدـ۳.جنگ احزابـ۴.جنگ بنو قریظہ ـ۵.جنگ بنوالمصطلق ـ۶.جنگ خیبرـ۷.فتح مکہ ـ۸.جنگ حنین ـ۹.جنگ طائف
"سرایا" یعنی جن لشکروں کے ساتھ آقا علیہ السلام تشریف نہیں لے گئے انکی تعداد بعض مؤرخین کے نزدیک ”سینتالیس۴۷“ اور بعض کے نزدیک ”چھپن۵۶“ ہے
امام بخاری نے محمدبن اسحٰق سے روایت کیا ہیکہ سب پہلا غزوہ ”ابواء“ اور سب سے آخری غزوہ ”تبوک“ ہے اور سب سے پہلا سریہ جو مدینہ سے روانہ ہوا وہ ”سریئہ حمزہ“ ہے,

*📗(سیرت مصطفٰے،۱۴۷/۱۴۶،مکتبہ امام اعظم دہلی،سن اشاعت۲۰۱۴)*
  
*🍀واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🍀*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضــرت علامـہ ومـولانا محمد امجد علی نعیمی*،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند
*رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 8474945228*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸* 
*🗓️مؤرخہ: ۶ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7860124553*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*🩸_____________(⛲)_____________🩸*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*☎️+91 7860124553*
*☎️+91 7237805032*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*