❂ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*❂
_*🍀 الســــــــــــــــــوال👇*_
*علماءکرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی*
*سوال) جمعہ کے خطبہ کے لئے جو اذان کہی جاتی ہے کیا وہ مسجد کے اندر دے سکتے ہیں یا خارج مسجد میں ہی دینا ضروری ہے اور اگر کسی نے مسجد کے اندر دے دی تو اذان ہو جائے گی یا دہرانا ضروری ہے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتادیں کہ اذان کہنا کیا ہے شرط ہے یا فرض ہے یا وجب ہے یا سنت ہے وغیرہم "*
*♻ العارض.... ریحان رضا بریلوی👉*
*_🕳ــــــــــــــــــ📚 📚 📚ــــــــــــــــــ🕳_*
*🌹وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*
_*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*خطبہ کی اذان خارج مسجد ہی ہوئی چاہئے یہی سنت ہے اور داخل مسجد کہنا خلاف سنت اور بدعت سئیہ ہے*
*کیوں کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ظاہری زمانہ میں اسی طرح خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کے زمانہ مبارکہ میں یہ اذان مسجد کے باہر ہی ہوا کرتی تھی جیسا کہ حدیث پاک میں ہے*
*عن السائب بن زید قال کان یوذن بین یدی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اذا جلس علی المنبر یوم الجمعة علی باب المسجد وابی بکر وعمر*
*📗 ابو داود شریف جلد 1 ص 162*
*یعنی حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ جب حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم جمعہ کے دن ممبر پر تشریف رکھتے تو آپ کے سامنے مسجد کے دروازہ پر اذان ہوتی اور اسی طرح حضرت ابوبکر و عمر کے زمانے میں بھی رائج تھا*
*اور حضرت علامہ سلیمان جمل رحمتہ اللہ علیہ آیت کریمہ اذا نودی للصلوة من یوم المجعة کے تحت فرماتے ہیں کہ*
*اذا جلس علی المنبر اذن عالی باب المسجد*
*یعنی جب حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم جب جمعہ کے دن ممبر پر تشریف رکھتے تو مسجد کے دروازے پر اذان دی جاتی تھی*
*📗 تفسیر جمل جلد 1 ص 343*
*📕اور بحر الرائق جلد 1 ص 268*
*میں ہے لایوذن فی المسجد یعنی مسجد کے اندر اذان کی ممانعت ہے*
*اور طحطاوی علی مراق الفلاح ص 217 میں ہے یکرہ ان یوذن فی المسجد یعنی مسجد میں اذان دینا مکروہ ہے*
*📗 اور فتح القدیر جلد 1 ص 215*
*میں ہے قالوا لایوذن فی المسجد*
*فقہائے کرام نے فرمایا کہ مسجد کے اندر اذان نہ دی جائے*
*ان تمام اقوال و ارشادات سے مثل آفتاب روشن ہوجاتا ہے کہ مسجد کے اندر اذان دینا ممنوع خلاف سنت ہے اور بدعت سیئہ ہے ,,*
_*🌹 واللہ تعالی اعلم باالصواب🌹*_
*_◆ــــــــــــــــــــ 🔘 🔘 🔘 ــــــــــــــــــــ◆_*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت علامہ و مولانا محمد انیس الرحمن حنفی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف یوپی الھنــــــــــــد*
*🗓 20 ربیع النور شریف 1441ھ*
*🗓 18 نومبر 2019ء بروز دوشنبہ*
*ماقال المجیب فھو حق واحق ان یتبع*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)
*_◆ـــــــــــ🖍 ــــــــــــ◆_*
*🖥 المرتب محمد توصیف رضا اسماعیلی☘*
*_◆ـــــــــــــــــــــــ💠👇♻ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
ہمیں فالو کریں