*🕳یہ عقیدہ رکھنا کہ رواں سال میں مرنے والے کا جب تک عرفہ کا فاتحہ نہ ہوجاۓ عام روحوں کو فاتحہ دلانا مناسب نہیں:🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں اگر کوئی شخص قبل شب برأت خواہ ایک دن پہلے یا دس ماہ پہلے مر جاتا ہے تو اس کے لئے آنے والے اس شب برأت سے ایک رات پہلے ہی الگ سے اس کے نام سے فاتحہ دلاتے ہیں اور اسے عرفہ کا نام دیتے ہیں پھر شب برأت میں مع اس میت کے تمام روحوں کے نام عام فاتحہ دلاتے ہیں اور شب برأت سے ایک رات قبل اس میت کا فاتحہ دلانا لازمی سمجھتے ہیں اس رات بھی وہ تمام لوازمات تیار کیے جاتے ہیں جو شب برأت میں تیار کیے جاتے ہیں -
حضور مفتی صاحب قبلہ آپ سے اس مسئلہ کا حل طلب کرنا ہے کہ اس میت کے لیے قبل شب برأت اس طرح فاتحہ دلانا کیسا ہے؟ اور اسے عرفہ سے موسوم کرنا کیسا ہے؟ اور سال بھر میں صرف اس رات کو خاص کرنا کیسا ہے ؟ اور یہ عقیدہ رکھنا کہ جب تک اس میت کے لیے عرفہ کا مخصوص فاتحہ نہیں ہو جاتا شب برأت میں عام روحوں کو فاتحہ دلانا مناسب نہیں یہ عقیدہ کیسا ہے بحوالہ قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت بہت مہربانی ہوگی -
جزاک اللّٰہ تبارک و تعالیٰ خیرا کثیرا فی الدارین -
*سائل..... محمّد عبد القیوم صاحب گوہاٹی*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
پہلی بات یہ جان لیں کہ میت کو ایصال ثواب کے لیے شرع کی جانب سے کوئی خاص دن متعین نہیں -
ایصال ثواب کرنے والے کو سال یا ماہ میں جس دن سہولت نظر آۓ وہ دن اس کے لیے خاص کر سکتا ہے - لہذا میت کو ایصال ثواب کے لیے شعبان کی پندرہویں رات سے پہلے چودھویں رات کو خاص کرنے میں کوئی حرج نہیں -
نیز اگر وہ فاتحہ سنت طریقہ پر کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی امر خلاف شرع انجام نہیں پاتا تو یہ فاتحہ محمود ومستحسن ہے -
اب رہا یہ خیال کہ جب تک اس سال کی میت کے لیے عرفہ کا مخصوص فاتحہ نہیں ہو جاتا شب برأت میں عام روحوں کو فاتحہ دلانا مناسب نہیں یہ سب محض ایک باطل خیال ہے جس کا شرع سے کوئی تعلق نہیں -
*البتہ:* احادیث مبارکہ میں یہ ضرور ہے کہ شب برأت کی عبادت وفاتحہ کی بہت زیادہ فضیلت وارد ہے -
فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے👇 عرفہ تک یا بعد تک اگر الگ ہمیشہ فاتحہ دیں تو حرج نہیں شامل نہیں تو حرج نہیں -
یہ سمجھنا کہ عرفہ تک الگ کا حکم ہے پھر شامل کا یہ غلط وجہالت ہے -اھ
*📓(حوالہ " فتاویٰ رضویہ شریف" جلد چہارم" صفحہ نمبر " 213)*
*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خــادم الـــقـــوم:👇*
*حـضـرت حـافـظ وقـاری عـلامـہ ومـولانـا مــفــتـی مــحــمّــد آفــتــابـــــ عـالـم رحـمـتـی مــصــباحـی دہـلـوی صــاحــبـــ قــبـلـہ مـدظـلـہ العـالـی والنـورانـی خـطـیــبـــ و امـــام جـــامـــع مـــســـجـــد مـــہاســـمـــنـــد (چھــتــیــس گـڑھ) (الـھــنــد)*
*(مــــــورخــــــہ:👈 08/04/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*https://wa.me/+917860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد مـکّـی رضـــا خـــان قـــادری نــظـامـی*
*مـــہـــســـوتھـــوی ســـیـــتا مــڑھــی(بــہــار)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں