*🕳 یہ کہنا کہ علماء کی قوم حرامی ہوتی ہے کیسا, نیز کہنے والے پر شرعی حکم ؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🕯ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے متعلق کہ اگر کوئی شخص یہ قول کرے کہ سب سے زیادہ علماء کی قوم (یا مولوی قوم) حرامی ہوتی ہے تو اس پر از روے شرع کیا حکم لگے گا نیز اس جانب بھی رہنمائ فرمائیں کہ اس شخص پر توبہ لازم ہوگا یا نہیں اور اگر توبہ لازم ہے تو کیا اعلانیہ توبہ کرنا ہوگا یا نہیں
مع دلیل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی"
*سائل: مولانا سمیرالدین شیخ رضوی احمدی میراروڈ کانگو*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب اللہم ہدایۃ الحق والصواب*
مذکورہ شخص علماء کرام کو گالی دینے اور ان کی تحقیر کرنے کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا ,
فتاویٰ رضویہ شریف میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ علماء دین کی توہین کفر ہے,
*📔(فتاویٰ رضویہ شریف" جلد ششم" صفحہ نمبر" 155)*
اور مجمع الانہر میں ہے 👇
*("من قال لعالم عویلم قاصدا بہ الاستخفاف کفر")*
اس پر تجدید اسلام لازم ہے ,
*📕(مجمع الانہر "جلد اول "صفحہ نمبر "695)*
نیز اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے تحریر فرماتے ہیں کہ اس شخص پر حکم کفر ہے اور جو لوگ اس کی باتیں سن کر خوش ہوتے ہیں اور ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ان پر بھی حکم کفر ہے ,
*📗(فتاویٰ رضویہ شریف" جلد ششم" صفحہ نمبر" 155)*
لہذا وہ شخص بحکم شرع کافر ہوگیا اور بیوی والا ہے تو اس پر بیوی حرام ہوگئ - اب اس پر لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ واستغفار کرے اور تجدید ایمان و نکاح کرے "
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خاکسار محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
*مورخہ:15/02/2020*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 7860124553*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح -العبدالاثیم خاکسار*
*ابوالصدف محمد صادق رضا*
مقام ؛ سنگھیاٹھاٹھول (پورنیہ)
خادم شاہی جامع مسجد
پـــٹنه بـــہار الھند
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*منجانب:منتظمین محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ محمد مکّی رضا خان قادری نظامی مہسوتھوی سیتامڑھی(بہار)*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں