السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ انبیاء کرام رسولان عظام کتابوں اور صحائف کی تعداد کتنےہیں تفصیل کے ساتھ مدلل و مفصل جواب سے مالامال فرمائیں کرم ہوگا 
السائل؛ غلام غوث ہزاری باغ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
تفسیر جلالین شریف القرآن - سورۃ نمبر 53 النجم آیت نمبر 36 اَمۡ لَمۡ يُنَبَّاۡ بِمَا فِىۡ صُحُفِ مُوۡسٰىۙ سورۃ الاعلیٰ کی دو آیات نمبر 18، نمبر 19 تفسیر قرطبی، ابوعبد اللہ قرطبی، سورۃ الاعلیٰ، آیت 18،19 صُحُفِ اِبْـرَاهِـيْمَ وَمُوْسٰى (یعنی) ابراھیم اور موسٰی کے صحیفوں میں اللہ عزوجل نے بعض انبیاء علیہ الصلاۃ والسلام پر صحائف اور کتب نازل فرمائی جن کی تعداد 104 ہے 
(فیضان سنت جلد اول صفحہ 4)
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انبیاء کتنے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 124000ایک لاکھ چوبیس ہزار میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رسول کتنے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 313 تین سو تیرہ جم غفیر ہیں میں نے کہا بہت اچھے ہیں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلا نبی کون ہیں آپ نے فرمایا آدم علیہ السلام عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا وہ نبی مرسل ہیں آپ نے فرمایا ہاں اللہ تعالی نے ان کو اپنےہاتھ سے بنایا ہے اور ان میں اپنی پسندیدہ روح پھونکی ہے پھر ان کو اپنے سامنے بنایا پھر آپ نے فرمایا اے ابو ذر چار نبی سریانی ہیں حضرادم شیث اور خنوخ اور یہ ادریس ہیں جنہوں نے سب سے پہلے قلم سے خط کھینچا اور نوح اور چار نبی عرب ہیں ھود صالح شیعب اور تمہارے نبی اے ابوذر میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔اللہ نے کتابیں کتنی نازل کی ہیں آپ نے فرمایا سو صحیفے چار کتابیں شیث پر پچاس 50 صحیفےنازل کیےگئے ہیں خنوخ پر دس صحیفے نازل کئے گئے ابراہیم پر دس صحیفے نازل کئے گئے اور موسی پر تورات سے پہلے دس صحیفے نازل کیے گئے ہیں اور تورات انجیل زبور قرآن مجید کو نازل کیا گیا 
(حلیتہ الاولیاء ج1ص168بیروت) (شرح ہدایتہ النحو.ص23) 
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد امتیاز قمر القادری رضوی