السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرض ہے کہ عورتوں کو سندور لگانا کیسا ہے مدلل جواب عطا فرمائیں ۔۔ مہربانی ہوگی
العارض عبید رضاساکن باندرہ ممبئی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوہاب
عورتوں کا سیندور لگانا حرام ہے جیساکہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
سیندور یا اس کی مثل دوسرا کوئی رنگ عورتوں کو مانگ میں لگانا حرام ہے۔
حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ سیندور لگانا مثلہ میں داخل اور حرام ہے۔
نیز اس کا جرم پانی بہنے سے مانع ہوگا جس سے غسل نہیں اترے گا۔
(فتاوی امجدیہ جلد چہارم صفحہ نمبر 60)
(ماخوذ ازفتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ نمبر 348)
کتبہ؛ محمد الطاف حسین قادری
خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
ہمیں فالو کریں