☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆

 _📜🌺 الســـــــــوال🌺_
*آپ علمائے اہلسنت کی بارگاہ میں ایک مسئلہ عرض ہیکہ*
*ایک ہی محلے میں دو لوگوں کا انتقال ہوگیا جس میں ایک مرد ہے اور ایک عورت ہے تو کیا دونوں کی نمازے جنازہ ایک ہی ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو کس طرح ؟*

*اور ایک جگہ دو جنازہ ہے جس میں ایک بالغ مرد ہے اور ایک نابالغ لڑکا ہے تو ان دونوں کی نمازے جنازہ کس طرح پڑھی جائے گی ایک ساتھ یا علیحدہ علیحدہ*
*آپ علمائے کرام تھوڑی تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرما دیں عین نوازش ہوگی*

*♻ سائل:👈 شفاءالدین احمد قادری رضوی*
*مقام--- پالاجوری دیوگھر جھارکھنڈ♻*
*_◆ـــــــــــــــــــــ(♦🖍♦)ــــــــــــــــــــــ◆_*  *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*   

    _*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*صورت مسئولہ کے تحت حضور صدر الشریعہ تحریر فرماتے ہیں کہ👇*
*کئی جنازے جمع ہوں تو ایک ساتھ سب کی نماز پڑھ سکتا ہے یعنی ایک ہی نماز میں سب کی نیت کرلے اور افضل یہ ہے کہ سب کی علحیدہ علحیدہ پڑھے اور اس صورت میں یعنی جب علحیدہ علحیدہ پڑھے تو ان میں جو افضل ہے اس کی پہلے پڑھے*
*اور اس کی جو اس کے بعد سب میں افضل ہے وعلیٰ ہذا القیاس*

 _*🖍مسئلہ:👈 چند جنازے کی نماز ایک ساتھ پڑھائی تو اختیار ہے کہ سب کو آگے پیچھے رکھیں یعنی سب کا سینہ امام کے مقابل ہو*_ 
*یا برابر رکھیں یعنی ایک ہی پائنتی یا سرہانے دوسرے کو اور اس دوسرے کی پائنتی یا سرہانے تیسرے کو وعلیٰ ہذا القیاس*

*اگر آگے پیچھے رکھےتوامام کے قریب اس کا جنازہ ہو جو سب میں افضل ہو پھر اس کے بعد جو افضل ہو وعلیٰ ہذا القیاس*

*اور اگر فضیلت میں برابر ہوں تو جس کی عمر زیادہ ہو اسے امام کے قریب رکھیں یہ اس وقت ہے کہ سب ایک جنس کے ہوں*
*اور اگر مختلف جنس کے ہوں تو امام کے قریب مرد ہو اس کے بعد لڑکا پھر خنثیٰ پھر عورت*
*پھر مراہقہ یعنی نماز میں جس طرح مقتدیوں کی صف میں ترتیب ہے اس کا عکس یہاں ہے اور اگر آزاد وغلام کے جنازے ہوں تو آزاد کو امام کے قریب رکھیں گے اگر چہ نابالغ ہو اس کے بعد غلام کو*

*(📚👉 بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر 140/141)*

_*والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب*_
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
   *✍کتبــــــــــــــــــــــہ👇*
 *حضرت علامہ و مولانا محمد الطاف حسین قادری صاحب قبلـــــــــــہ* 
 _*(مد ظلہ العالی والنورانی)*_ 
*خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھنـــد*

*ماقال المجیب فھو حق واحق ان یتبع*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*بــتاریـخ(03)دسمبر  (2019)عــیــســوی🕋*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🖥المـــــرتـــــب🖥*
*🌹رضـــــی احـــــمـــــد قـــــادری سیـــــتـــــا مـــــڑھــــی
*•─────────────────────•*