*🕳️ایصال ثواب کے چند احادیث کریمہ؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(💮)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ(💮)*
*📜سـوال_________↓↓↓*
علماۓ کرام کی بارگاہ میں عرض ھیکہ ایصال ثواب کے چند احادیث ارسال فرمائیں
*ساٸل..... محمد حشمت رضا بہار*
*📞پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(💮)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(💮)*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوھـاب👇*
*(۱)*👈 سرکار نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالٰی علیھم اجمعین کی مبارک زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں کہ صحابۂ کرام علیھم السلام کے معمولات سے ثابت ہے کہ انہوں نے ایصال ثواب کیا ـزندوں کا تحفہ مردوں کی طرف یہی کہ ان کے لئے بخشش کی دعا مانگی جائے: اور بیشک اللہ تعالی اہل زمین کی دعا سے اہل قبور کو پہاڑوں کی مثل اجرو رحمت عطا کرتا ہے
*(۲)*👈 حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا. مردے کی حالت قبر میں ڈوبتے ہوئے فریاد کرنے والے کی طرح ہوتی ہے وہ انتظار کرتا ہے کہ اس کے باپ یا ماں یا بھائی یا دوست کی طرف سے اس کو دعا پہنچے اور جب اس کو کسی کی دعا پہنچتی ہے تو وہ دعا کا پہنچنا اس کو دنیا وما فیھا سے محبوب تر ہو جاتا ہے ـ
*(📗 مشکوتہ شریف) فتاوی رضویہ جلد نہم مع تخریجج ص ۴۹۴)*
*(۳)*👈ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کہ یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میرے والد نے بوقت وفات کچھ وصیت نہیں کی اگر میں صدقہ کروں تو کیا اسکو ثواب پہنچے گا ـ آپ نے فرمایا ہاں ـ
*(📙 ابوداؤد ) العقائد والمسائل ص ۶۸)*
*(۴)*👈 صحابی رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی والدہ کا جب انتقال ہوا انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سعد کی ماں کا انتقال ہوگیا کون سا صدقہ افضل ہے. ارشاد فرمایا" پانی. انہوں نے کنواں کھودا اور یہ کہا کہ یہ سعد کی ماں کیلئے ہے -
*(📗 شرح الصدور ص ۳۰۲)*
📌پس معلوم ہوا میت کیلئے نماز، روزہ، حج ، قرآن ، خوانی ، فاتحہ ، خوانی، تسبیح وکلمہ ، صدقہ وخیرات ، قربانی وغیرہ کا ثواب پہنچانا جائز ہے ،ایصال ثواب کن کن طریقوں سے کیا جا سکتا ہے :
*(۱)*👈میت کےلئے نماز روزہ حج کا ثواب پہنچانا
🧶ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں اپنے والدین کے ساتھ جب کہ وہ زندہ تھے نیک سلوک کیا کرتا تھا. اب ان کی وفات کے بعد میں ان کے ساتھ نیکی کیسے کروں ؟
📿آپ نے ارشاد فرمایا اب تیرا ان کے ساتھ نیکی کرنا یہ ہے کہ تو اپنی نماز کے ساتھ ان کے لئے بھی نفل نماز پڑھ اور اپنے روزوں کے ساتھ ان کیلئے بھی نفلی روزہ رکھ -
*📕(العقائدوالمسائل" صفحہ نمبر" ۵۹)*
🔑حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخص اپنے والدین کی وفات کے بعد ان کی طرف سے حج کرے اللہ تعالی اس کے لئے جہنم سے آزادی لکھ دیتا ہے اور اس کو کامل حج کا ثواب ملتا ہے ـ اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ افضل ترین صلہ رحمی میت کی طرف سے حج کرنا ہے ـ
*(📔شرح الصدور ص ۳۰۳)*
*💠واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب💠*
*♦️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب♦️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت علامہ ومولانا محمد مشـاہد رضـا قـادری رضـوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خـادم التـدریس دارالعــلوم شہیــد اعــظم دولھــاپــور پہـــاڑی انٹیـــاتھوک بـــازار ضلـــــع گــــونڈہ الھنــــــد🇮🇳*
*رابطــــــــہ نمبـر👇*
*📲+91 7311172696*
*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۲۳)رجب المرجب ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 786012
ہمیں فالو کریں