السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیسائی کسے کہتے ہیں اور یہودو نصاریٰ کون ہیں ان کی  کتنی قسمیں ہیں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی فقط والسلام"
سائل؛ حافظ محمد نورا لحق رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
یہودی اسے کہتے ہیں جو حضرت عزیر علیہ السلام کو خدا کے بیٹے سمجھ کر ان کی پرستش کرتے ہیں -
اور نصاریٰ اسے کہتے ہیں جو حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کو خدا کا بیٹا سمجھ کر ان کی پرستش کرتے ہیں جنہیں عیسائی بھی کہا جاتا ہے -(بحوالہ" بخاری شریف)
اور رہی بات ان کے اقسام کی تو فقیر کی سمجھ سے بالا تر ہے "
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی 
خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مؤرخہ: (۲۷)رجب المرجب ١٤٤١؁ھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(منجانب؛ محفل غلامان مصطفیﷺگروپ)