السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے ذیل کے بارے میں کہ عورت پر مرد کے اور مرد پر عورت کے کیا حق ہیں مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی"*

_المستفتی؛؛- محمد ناظم حسین_
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
*وعلیــکم الســـلام ورحــمۃ تعــالیٰ وبــرکاتہ* 

*📚الجوابـــــــــــ بعــون الملک الوہابــــــ اللہم ھدایتــــــٌ الحق والصوابــــــــ* 
*🔰صورت مسئولہ کے متعلق جواب میں سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ مرد پر عورت کا حق نان ونفقہ دینا, رہنے کو مکان دینا , مہر وقت پر ادا کرنا , اسکے ساتھ بھلائ کا برتاؤ رکھنا , اسے خلاف شرع باتوں سے بچانا, قال اللہ تعالیٰ (وعاشروھن بالمعروف) "اور انکے ساتھ اچھی گزران کرو"* 

🏷وقال اللہ تعالیٰ *(یایھاالذین اٰمنوا قوا انفسکم واھلیکم نارا)*
"اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو,اپنے آپ اور اپنے اہل کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ "

*🔰اور عورت پر مرد کا حق امور متعلقہ زوجیت میں اللہ و رسول کے بعد تمام حقوق حتیٰ کہ ماں باپ کے حق سے زائد ہے,  ان امور میں اسکے احکام کی اطاعت , اسکے ناموس کی نگہداشت,  عورت پر فرض اہم ہے بے اس کے اذان کے محارم کے سوا کہیں نہیں جاسکتی اور محارم کے یہاں بھی ماں باپ کے یہاں آٹھویں دن, وہ بھی صبح سے شام تک کے لئے اور بہن, بھائ, چچا, ماموں, خالہ, پھوپھی کے یہاں سال بھر بعد , اور شب کو کہیں نہیں جاسکتی , نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں , اگر میں کسی کو کسی غیر خدا کے سجدہ کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے " اور ایک حدیث شریف میں ہے " اگر شوہر کے نتھنوں سے خون اور پیپ بہہ کر اسکی ایڑیوں تک جسم بھر گیا ہو اور عورت اپنی زبان سے چاٹ کر اسے صاف کرے تو اسکا حق ادا نہ ہوگا "*

_📓(احکام شریعت مکمل صفحہ ۱۴۷ / ۱۴۸ شبیر برادرز لاہور)_

ھذا ماسنح لی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب 
*⭕ــــــــــــــــــــــــــــ⭕ــــــــــــــــــــــــــ⭕*
*✍🏻از قلـــــــم حــــضرت عـــلامہ ومــــولانا مــــفتی محمــــد آفتــــاب عـــــالم رحمـــــتی مصــــباحی دہلوی صاحب قبلہ خطیب و امام جامع مسجد مہاسمنـــــد (چھتیس گڑھ)*
 *مؤرخہ؛- ۲۴\۴\۱۴۴۱ھـ 
ماشاءاللہ تعالٰی بہت عمدہ جواب
*✔الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محــــمد معصــوم رضا نوری منگلور کرناٹک انڈیا*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح غلام غوث اجملی پورنوی خادم التدریس دارالعلوم اہلسنت غریب نواز چاپاکھور بارسوئی کٹیہار بہاری* 
◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆
 *زیـــــــــــــــر اہتـــــــــــــــــمام وانصـــــــــــرام*
 *حضـــــرتــــــــ عـــــلامہ ومــولٰیــــنا مـــــــفتی*
 *محـــمدآفتــــاب عــــالم رحـــمتی مصـــــباحی*
 *دہلــوی صـــاحبــــــ قـــبلہ مــد ظــــلہ العـــالیٰ
*...........................................................*