*🕳کیا واقعی نظر لگتی ہے, نیز نظر اتارنے کا اسلامی طریقہ ؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*ســـــوال👇*
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کے بچے یا بوڑھے یا جوان ان سب کو نظر لگتی ہے ؟
نیز نظر اُتارنے کا اسلامی طریقہ بتائیں۔۔
جزک اللہ خیرا
*سائل.....غُلام مصطفیٰ گوا*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
بیشک نظر کا لگنا صحیح ہے اور یہ حدیث شریف سے ثابت ہے,
صحیح بخاری کی حدیث ہے👇
*(حدثنا اسحٰق ابن نضر حدثنا عبدالرزاق عن معمر عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی ﷺ قال العین حق ونھی عن الوشم")*
معمر نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم نے فرمایا کہ نظر کا لگ جانا درست ہے ,
*📕(صحیح بخاری شریف مترجم " جلد سوم , کتاب الطب " صفحہ نمبر " 291)*
*🖱نیز 👇*
عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زینب بنت ابوسلمہ سے اور انہوں نے اپنی والدہ ماجدہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی ہے نبئ کریم ﷺ نے میرے گھر کے اندر ایک لونڈی کو دیکھا جس کے چہرے پر نظریت تھے ارشاد فرمایا اس پر کچھ پڑھ کر دم کرو کیونکہ اس کو نظر لگ گئ ہے - عقیل زہری , عروہ بن زبیر نے بھی نبئ کریم ﷺ سے اس کی روایت کی ہے اسی طرح عبداللہ بن سالم نے زبیدی سے روایت کی ہے -
*📕(صحیح بخاری شریف مترجم" جلد سوم" کتاب الطب" صفحہ نمبر"291)*
اب رہی بات کے نظر کیسے اتاریں تو یاد رکھیں قرآن مجید میں خود اللہ رب العزت نے فرمایا ہے 👇
*(وننزل من القراٰن ماھو شفاء ورحمۃ للمؤمنین ولا یزید الظٰلمین الا خسار -)*
اور ہم قرآن پاک میں اتارتے ہیں وہ چیز جو ایمان والوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے اور اس سے ظالموں کو نقصان ہی بڑھتا ہے -
اس سے معلوم ہوا کہ کلام الہی کے اندر شفاء بھی ہے اور ایمان والوں کے لئے رحمت بھی ہے , یہ شفاء اور رحمت دینی بھی ہے اور دنیاوی بھی , ایمانی بھی ہے اور اخلاقی بھی, روحانی بھی ہے اور جسمانی بھی , دنیا بھی ہے اور اخروی بھی - اس لئے رسول اللہ ﷺ خود بھی قرآن مجید کی آیات یا دعائیہ کلمات پڑھ کر دم فرمایا کرتے تھے - جیسا کہ حدیث شریف سے ثابت ہے 👇
عبدالعزیز کا بیان ہے کہ میں اور ثابت دونوں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوۓ - چنانچہ ثابت نے کہا کہ اے ابو حمزہ میں بیمار ہو گیا ہوں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کیا میں تمہارے اوپر وہ دعا پڑھ کر دم نہ کردوں جو رسول اللہ ﷺ پڑھ کر دم فرمایا کرتے تھے , عرض کی کیوں نہیں , انہوں نے کہا اے اللہ لوگوں کے رب دکھوں کو دور کرنے والے شفا دے کیونکہ شفا دینے والا تو ہے تیرے سوا کوئی بھی شفا دینے والا نہیں ایسی شفا دے جو بیماری کچھ بھی نہ چھوڑے -
*📕(صحیح بخاری شریف مترجم" جلد سوم" کتاب الطب" صفحہ نمبر "292)*
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خاکسار محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
*مورخہ:15/02/2020*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 7860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*منجانب:منتظمین محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ محمد مکّی رضا خان قادری مظامی مہسوتھوی سیتامڑھی(بہار)*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں