*🕳️👈 (حلالہ کے مسائل) 👉🕳*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*
*📜سـوال_________↓↓↓*
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ حلالہ کے مسائل کیا ہیں جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں۔۔
*💫سائل : غُلام مصطفیٰ گوا*
*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
*(🌹حلالہ کے مسائل🌹)*
*مسئلہ :*👈 حلالہ کی صورت یہ ہے کہ اگر عورت مدخولہ ہے تو طلاق کی عدت پوری ہونے کے بعد عورت کسی اور سے نکاح صحیح کرے اور یہ شوہر ثانی اُس عورت سے وطی بھی کرلے اب اس شوہر ثانی کے طلاق یا موت کے بعد عدت پوری ہونے پر شوہر اول سے نکاح ہو سکتا ہے: اور اگر عورت مدخولہ نہیں ہے تو پہلے شوہر کے طلاق دینے کے بعد فوراً دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے کہ اس کے لیۓ عدت نہیں (عامہ کتب)
*مسئلہ ۴۱:*👈 پہلے شوہر کے لیۓ حلال ہونے میں نکاح صحیح نافذ کی شرط ہے اگر نکاح فاسد ہوا یا موقوف اور وطی بھی ہوگئی تو حلالہ نہ
ہوا مثلاً کسی غلام نے بغیر اجازت مولٰی اُس سے نکاح کیا اور وطی بھی کر لی پھر مولٰی نے جائز کیا تو اجازت مولی کے بعد وطی کرکے چھوڑے گا تو پہلے شوہر سے نکاح کر سکتی ہے اور بلا وطی طلاق دی تو وہ پہلے کی وطی کافی نہیں ۔ یوہیں زنا یا وطی بالشبہ سے بھی حلالہ نہ ہوگا۔ یوہیں اگر وہ عورت کسی کی باندی تھی عدت پوری ہونے کے بعد مولٰی نے اُس سے جماع کیا تو شوہر اول کے لیۓ اب بھی حلال نہ ہوئی اور اگر زوجہ باندی تھی اُسے دو۲ طلاقیں دیں پھر اُس کے مالک سے خریدلی یا اور کسی طرح سے اُس کا مالک ہوگیا تو اُس سے وطی نہیں کر سکتا جب تک دوسرے سے نکاح نہ ہولے اور وہ دوسرا وطی بھی نہ کر لے۔ یوہیں اگر عورت معاذاللہ مُرتدہ ہوکر دارالحرب میں چلی گئی پھر وہاں سے جہاد میں پکڑ آئی اور شوہر اُس کا مالک ہوگیا تو اس کے لیۓ حلال نہ ہوئی۔ حلالہ میں جو وطی شرط ہے، اس سے مراد وہ وطی ہے جس سے غسل فرض ہو جاتا ہے یعنی دخول حشفہ
*(1)*👈 اور انزال
*(2)*👈شرط نہیں ۔
*(3)*👈(درمختار، عالمگیری وغیرہما)
*مسئلہ ۴۲:*👈 عورت حیض میں ہے یا احرام باندھے ہوئے ہے اس حالت میں شوہر ثانی نے وطی کی تو یہ وطی حلالہ کے لیۓ کافی ہے اگرچہ حیض کی حالت میں وطی کرنا بہت سخت حرام ہے۔ *(4)*(ردالمحتار)
*مسئلہ ۴۳:*👈 دوسرا نکاح مراہق سے ہوا (یعنی ایسے لڑکے سے جو نابالغ ہے مگر قریب بلوغ ہے اور اُس کی عمر والے جماع کرتے ہیں) اور اُس نے وطی کی اور بعد بلوغ طلاق دی تو وہ وطی کہ قبل بلوغ کی تھی حلالہ کے لیۓ کافی ہے مگر طلاق بعد بلوغ ہونی چاہیۓ کہ نابالغ کی طلاق واقع ہی نہ ہوگی مگر بہتر یہ ہے کہ بالغ کی وطی ہو کہ امام مالک رحمۃ اللہ تعالٰی کے نزدیک انزال شرط ہے اور نابالغ میں انزال کہاں۔ *(5)*(درمختار، ردالمحتار)
*مسئلہ ۴۴:*👈 اگر مطلقہ چھوٹی لڑکی ہے کہ وطی کے قابل نہیں تو شوہر ثانی اُس سے وطی کر بھی لے جب بھی شوہر ِاول کے لیۓ حلال نہ ہوئی اور اگر نابالغہ ہے مگر اُس جیسی لڑکی سے وطی کی جاتی ہے یعنی وہ اس قابل ہے تو وطی کافی ہے۔ *(6)*(درمختار)
*مسئلہ ۴۵:* 👈اگر عورت کے آگے اور پیچھے کا مقام ایک ہوگیا ہے تو محض وطی کافی نہیں بلکہ شرط یہ ہے کہ حاملہ ہو جائے۔ یوہیں اگر ایسے شخص سے نکاح ہوا جس کا عضو تناسل کٹ گیا ہے تو اس میں بھی حمل شرط ہے۔ *(7)* (عالمگیری)
*(📙بہار شریعت حصہ نمبر ہشتم حلالہ کے مسائل ص 179 تا18)*
*(📗1… ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘،کتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعۃ وفیماتحل بہ المطلقۃ وما یتصل بہ، ج۱، ص۴۷۲۔)*
*(📔و’’الدرالمختار‘‘،کتاب الطلاق، باب الرجعۃ، ج۵، ص۴۲، وغیرھما)*
*🍃واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍃*
*🍃المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍃*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت علامہ ومولانا فقیر محمد صفی اللہ رضوی خان صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگررابطہ نمبر👇*
*📲+91 7800208868*
*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجواب صحیح*
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*https://wa.me/+917860124553*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۱۹)رجب المرجب ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ
ہمیں فالو کریں