🌹مسبوق کی نماز کا حکم،اور قضاءنماز کی عربی نیت!🌹*_ 

*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*ٹیلیـــــگرام پر محفــــــل غلامان مصــــطفیٰﷺ گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئے👇نیــــچے دئے گــــئے لنـــک پر کلــــک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*

  ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆

    _📜🌺 الســـــــــوال🌺_
*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ👇*
 *امام کے پیچھے نماز پڑھنے والوں کی  ایک  یا دو رکعت نماز چھوٹنے پر ایک سلام کے بعد اٹھ کر کیا پڑھنا ہوگا اور کس طرح کمی پوری کی جائے گی*
*اور قضا نماز کی نیت عربی میں کس طرح کی جائے گی جیسے مثلا ظہر کی یا عصر قضا نمازیں ہوں*
*قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں"*

*📜سائل.👈 محمد امتیاز احمدٹہرا گوپال پور سمستی پور بھارالھند🍀*
*_◆ـــــــــــــــــــــ م غ م گ ــــــــــــــــــــــ◆_*  
*☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*   

    _*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*صورت مسئولہ کا جواب یہ ہیکہ مسبوق یعنی جسکی ایک یا کئی رکعتیں چھوٹ گئی ہوں وہ اپنی فوت شدہ نماز ادا کرنے میں منفرد کی طرح ہے!*

*یعنی جس طرح منفرد اپنی نماز کے ادا کرنے میں ثناء تعوذ وتسمیہ پڑھتا ہے اور سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت ملاتا ہے اسی طرح مسبوق بھی اپنی نماز کو پوری کریگا!*

 _*تفصیل ملاحظہ ہو!👇*_ 

*مسبوق امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی فوت شدہ رکعتیں پڑھیگا تب قیام میں قرأت کریگا اور اگر بھول چوک ہوتو سجدہ سہو بھی کریگا!*

*(📕👉بہار شریعت؛ح۳،ص۳۹۵)*

*مسبوق اپنی فوت شدہ نماز کی ادا میں منفرد ہے کہ اگر پہلے ثناء نہیں پڑھی تھی تو اب پڑھے اور قرأت سے پہلے تعوذ یعنی اعوذ باللہ بھی پڑھے!*

*(📗👉بہار شریعت؛ح۳،ص۱۱۶)*

*مسبوق نے جب امام کے فارغ ہونے کے بعد اپنی نماز شروع کی تو حق قرأت میں یہ رکعت اول رکعت قرار دی جائیگی، اور حق تشہد میں پہلی نہیں دوسری،چوتھی،جوبھی شمار میں آئے اسی مسئلہ کو اچھی طرح سمجھنے کے لئے ذیل میں دی ہوئی مثالیں اچھی طرح ذہن نشین کرلیں!👇*

*1⃣کسی مسبوق مقتدی کو چار رکعت والی نماز یعنی ظہر،عصر یا عشاء کی صرف ایک ہی رکعت ملی یعنی وہ شخص چوتھی رکعت میں جماعت میں شامل ہوا،تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ تین رکعتیں حسب ذیل ترتیب پڑھیگا!*

*امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوجائے اور اگر کسی وجہ سے ثناء نہ پڑھی تھی تو اب پڑھ لے اور اگر پہلے ثناء پڑھ چکا ہے تو اب ”اعوذ باللہ“ سے شروع کرے اور پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکوع وسجود کرکے قعدہ میں بیٹھے اور قعدہ میں صرف التحیات پڑھ کر کھڑا ہوجائے_ پھر دوسری رکعت میں الحمد اور سورت دونوں پڑھے اور رکوع وسجود کرکے بغیر قعدہ کئے ہوئے کھڑا ہوجائے اور تیسری رکعت میں صرف الحمد شریف پڑھ کر رکوع وسجود کرکے قعدۂ اخیرہ نماز پوری کر لے!*

*(📕👉فتاویٰ رضویہ قدیم؛ج۳،ص۳۹۳/۳۹۶/بہار شریعت؛ح۳،ص۱۱۶)*

*2⃣کسی کو مغرب کی نماز میں صرف ایک ہی رکعت ملی یعنی وہ شخص مغرب کی نماز میں تیسری رکعت میں جماعت میں شامل ہوا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ دو رکعت حسب ذیل ترتیب سے پڑھے گا-*

*✏امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوجائے اور پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورت دونوں پڑھ کر رکوع وسجود کرکے قعدہ میں بیٹھے اور قعدہ میں صرف التحیات پڑھ کر کھڑا ہوجائے پھر دوسری رکعت میں الحمد شریف اور سورت پڑھ کر رکوع وسجود کرکے قعدۂ اخیرہ کرکے نماز پوری کرے!*

*(📚👉فتاوی رضویہ؛ج۳،ص۳۹۶/مسائل نماز؛ص۱۴۴/۱۴۶)*

*2⃣ قضاء نماز کی عربی نیت بھی اسی طرح ہے جس اداء نماز کی نیت ہے فرق صرف اتنا ہیکہ ”اصلی“ کی جگہ اقضی کہے یعنی جس طرح اور اداء نمازوں  کی نیت میں ”نویت ان اصلی للہ تعالی الخ“ کہتے ہیں اسی طرح قضاء نماز میں ”نویت ان اَقضی للہ تعالی الخ“ جو نماز ہو اسکا نام لیکر نیت کرے!*

     _*واللہ تعالٰی اعلم بالصواب*_ 
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
        *(🖍)کتــــــــــــبہ👇*
 _*حضــــرت علامہ و مولانا محمد امجد علی نعیمی غفرلہ صاحب قبلـــــــــــہ مد ظلہ العالی والنورانی*_ 
*رائےگنج اتردیناجپور(مغربی بنگال) خطیب وامام ”مسجدنیم والی“ مرادآبا،اترپدیش،(الھنـــد)*
*رابطہ نمبر 👇*
*📲+91  8 4 7 4 9 4 5 2 2 8👈*

 _*ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ و جامع و تحقیق جواب*_ 
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🕋محــفـــل غــلامــان مصطــفیٰﷺگــروپ* 
*بــتاریـخ(20)نومبر (2019)عــیــســوی🕋*
*گــروپ ھٰــذا مـــیـــں ایـــڈ کــیـلـــئـــے رابـــطہ کـــریـــں:👈 7860124553 91+📲*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
    *🔹🖥المرتب🔹*
*🌹رضی احمد قادری سیتا مڑھی بہار

🌹*
*رابطہ نمبر👈8 1 1 5 1 7 1 9 9 6📲*
*•─────────────────────•*
*💙(محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ)💙*
*•─────────────────────*