*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
*📜کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ ہندوستان کے جن علاقوں میں ندی سے ریت نکالنے پر حکومت کی جانب سے پابندی ہے وہاں جو لوگ چوری سے ریت نکال کر بیچتے ہیں اور جو لوگ ان سے خریدتے ہیں. ان پر شریعت کا کیا حکم عائد ہوگا* *تفصیلی جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی.*
*🌺المستفتی محمد زاہد رضا بالا گھاٹ ایم پی🌺*
*_◆ـــــــــــــــــــــ🔸🎈🔸ــــــــــــــــــــــ◆_* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*
_*📚الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ*
*📘اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ*
*دھوکہ اور فریب کسی کے ساتھ جائز نہیں*
*خواہ مسلم ہو یا کا فر اور بیڑی کے پتے انڈیا گورنمنٹ کے جنگلوں سے" چوری چُھپے " سستے داموں میں حاصل کرنا انڈیا گورنمنٹ کےساتھ دھوکہ اور فریب ہے*
*اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتح القدیر کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں*
*" انما یحرم علی المسلم اذاکان بطریق الغدر " اھ*
*📚(فتاویٰ رضویہ جلد ہفتم صفحہ نمبر 88)*
*📕اور ھدایہ وغیرہ میں ہے*
*" لان مالہم مباح بای طریق اخذہ المسلم اخذ مالا مباحااذا لم یکن فیہ غدرا " اھ*
*لہذا مذکورہ طریقہ پر زید کی کمائی ہوئی رقم ناجائز وحرام ہے*
*📘(فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم باب کتاب البیوع صفحہ نمبر 193/194)*
*اب چاہے چوری چُھپے بیڑی کےپتے جنگلوں سے سستے داموں میں خرید کر بیچنے کی بات ہو*
*یا ریتی بالو مورنگ ہو*
*یا اور کوئی اشیاء ہو*
*اس طرح کی جو بھی تجارت ہو ناجائز وحرام ہے*
*اس لئےجولوگ بھی چوری چُھپے ایسے کام انجام دے رہے ہیں فوراً باز آجائیں اور جائز و حلال طریقے سے روزی حاصل کریں*
*اور دنیا و آخرت میں رسوائی سے بچیں !*
_*🌹 والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب🌹*_
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت علامہ و مولانا ابوالاحسان قادری رضوی صاحب قبلہ*
*(مد ظلہ العالی والنورانی )*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
🔸🗓تاريخ قمری 02/03/1441ھ👉
🔸🗓تاري شمسی 31/10/2019ء👉
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔹🖥المرتب🔹*
*🌹رضی احمد قادری سیتا مڑھی بہار🌹*
*•─────────────────────*
ہمیں فالو کریں