*🕳️اوگڑھ, سادھو, جوگی, اور غیر مذہب والوں سے جھاڑ پھونک کرانا حرام اور منجرالی الکفر ہے:🕳️*
 *_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*(❣️)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ(❣️)*
*📜سـوال__________↓↓↓* 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کسی کافر ومشرک اوگڑھ, سادھو, جوگی , وغیرہ باباؤں سے جھاڑ پھونک کرانا کیسا ہے اور  اگر کوئی کراۓ تو اس کے لئے کیا حکم ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی "
*✍️السائل... محمد یونس رضا مقام اڑیسہ*

*📡ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
 *_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*(❣️)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(❣️)*
*📝الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*  
✒️پہلی بات یہ جان لیں کہ غیر مذہب والوں سے جھاڑ پھونک کرانا حرام اور منجرالی الکفر ہے, 
🍂اس لئے اوگڑھ, سادھو, جوگی, ریشی, مُنی, یا غیر قوم کا کوئی رہنما وغیرہ وغیرہ یہ سب لوگ شیاطین کے پرستش کرتے اور اپنے کرتب اور دیگر امور میں ان سے مدد طلب کرتے ہیں اور ان کے حکم پر چلتے ہیں یونہی وہ اپنے جھاڑ پھونک اور منتر میں بُت اور دیوی ,دیوتاؤں سے استعانت کرتے ہیں جو کھلا ہوا شرک ہے - یہ باتیں عوام بھی جانتے ہیں , لہذا جان بوجھ کر اس کا علم رہتے ہوئے پھر بھی اوگڑھ, جوگی,سادھو, ریشی , مُنی, وغیرہ وغیرہ کو بلا کر یا ان کے پاس جاکر ان سے کرتب کراۓ اور ان کے کرتب پر ایمان اور شفا کی امید رکھے تو کفر ہے اور اگر نہیں جانتا تھا تب بھی گنہگار ضرور ہے -

🍁اسی طرح کے ایک جواب میں شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ غیر مذہب والوں سے جھاڑ پھونک کرانا حرام اور منجرالی الکفر ہے - ہندو جھاڑ پھونک کرنے والے اپنے منتروں میں بتوں اور دیوی دیوتاؤں سے استعانت کرتے ہیں پھر بھی ان سے جھاڑ پھونک کراتا ہے تو وہ شخص قطعی طور پر کافر اور اگر یہ نہیں جانتا تھا تو بھی گنہگار ضرور ہے -
*_((📗👈حوالہ " ماہنامہ اشرفیہ, ستمبر 2000 - صفحہ نمبر " 8))_*

*((لہذا))*👈اگر کوئی شخص اس بات کو جانتے ہوئے کہ غیر مسلم اپنے منتر وکرتب میں شیاطین اور دیوتاؤں سے استعانت کرتے ہیں اس سے علاج کرایا تو اس پر لازم ہے کہ وہ فوراً تجدید ایمان کرے , شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح اور اگر کسی سے مرید ہے تو تجدید بیعت بھی کرے - اور اگر وہ شخص یہ نہیں جانتا تھا کہ غیر مسلم اپنے کرتبوں اور منتروں اور جھاڑ پھونک میں شیاطین اور اپنے دیوتاؤں سے استعانت کرتے ہیں تو بھی گنہگار ضرور ہوگا اس لئے اس سے علانیہ توبہ واستغفار کرے اور آئندہ بچے - فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں بھی ایسا ہی ہے -

*_((📔👈فتاویٰ مرکز تربیت افتاء "جلد دوم" صفحہ نمبر " 419 /420))_*

*☘️واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب☘️* 
*🍃المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍃*
 *_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*🖊از قلــــــــــم👇*
  *العبد محمـــد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*
 *_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*🗓️مؤرخہ: (۹) شعبان المعظم ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
 *📲+91 7860124553*
*_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_💠ـــــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــــ💠_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553🪀*
*📲+91 7237805032🪀*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*